لاہور: تحریک انصاف کی گرفتار خاتون کارکن صنم جاوید کو لاہور ہائیکورٹ کے حکم پر کوٹ لکھپت جیل سے رہا کر دیا گیا۔ رہائی کے موقع پر ان پر گل پاشی کی گئی اور وہ اپنے گھر روانہ ہو گئیں۔ دو روز قبل لاہور ہائیکورٹ نے صنم جاوید کی رہائی کا حکم جاری کیا تھا، جس پر آج عملدرآمد کرتے ہوئے انہیں جیل سے رہا کیا گیا۔ صنم جاوید کو 27 اپریل کو کوٹ لکھپت جیل کے قریب سے ان کے شوہر پروفیسر عتیق کے ہمراہ حراست میں لیا گیا تھا۔ پولیس کے مطابق، ان پر اشتعال انگیز اور ریاست مخالف نعرے بازی، روڈ بلاک کرنے اور امن عامہ میں خلل ڈالنے کے الزام میں تھانہ اسلام پورہ میں مقدمہ نمبر 486 درج کیا گیا، جس میں عالیہ حمزہ، نازیہ بلوچ، انتظار حسین پنجوتہ سمیت 35 نامعلوم افراد بھی شامل ہیں۔ یہ مقدمہ 8 فروری کو درج کیا گیا تھا۔