ملتان: نواز شریف یونیورسٹی میں اسٹوڈنٹس کی تخلیقی صلاحیتوں کی نمائش، وائس چانسلر کا طلباء کی کاوشوں کو خراج تحسین
ملتان — محمد نواز شریف یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی، ملتان میں اسٹوڈنٹ
پراجیکٹ ایگزیبیشن کا انعقاد کیا گیا، جس میں طلباء و طالبات نے اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔ نمائش میں کیمیکل انجینئرنگ، الیکٹریکل انجینئرنگ، کمپیوٹر سائنس اور بزنس ایڈمنسٹریشن کے طلباء نے اپنے منصوبے پیش کیے، جنہیں شرکاء نے بھرپور سراہا۔ ایگزیبیشن کے مہمانِ خصوصی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر انجینئر طاہر سلطان تھے۔ انہوں نے طلباء کے تمام منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا اور انہیں سراہتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کی یہ تخلیقی سوچ مستقبل میں ملک کی صنعتی اور تعلیمی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔ پروفیسر طاہر سلطان نے کہا کہ ’’طلباء کی یہ لگن اور اختراعی طرزِ فکر ہمارے لیے باعثِ فخر ہے۔ ہمیں ان کے منصوبوں کی حوصلہ افزائی کرنی چاہیے تاکہ وہ عملی میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کو منوا سکیں۔ نمائش کا مقصد طلباء کو عملی تجربہ فراہم کرنا، تحقیقی رجحان کو فروغ دینا اور تعلیمی میدان کو صنعت سے
جوڑنا تھا۔ شرکاء اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے اس تقریب میں شرکت کی اور طلباء کی کاوشوں کو سراہا۔








































Visit Today : 141
Visit Yesterday : 369
This Month : 11347
This Year : 59183
Total Visit : 164171
Hits Today : 1560
Total Hits : 811658
Who's Online : 11






















