لائنز انٹرنیشنل کے تنظیمی ڈھانچے میں کلبز کے صدور مرکزی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں: ڈاکٹر نثار احمد چوہدری
ملتان : لائنز کلبز انٹرنیشنل ڈسٹرکٹ 305-این ون کے منتخب گورنر ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے کہا ہے کہ لائنز انٹرنیشنل کے تنظیمی ڈھانچے میں کلبز کے صدور مرکزی ستون کی حیثیت رکھتے ہیں۔ اگر ان صدور کو ان کی صلاحیتوں اور استعداد کار کے مطابق مؤثر تربیت فراہم کی جائے تو نہ صرف کلبز مضبوط ہوں گے بلکہ لائنز انٹرنیشنل کی فعالیت اور وقار میں بھی اضافہ ہوگا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لائنز کلبز انٹرنیشنل ملتان ایریا کے لیے سال 2025-26 کے صدور اور سیکرٹریز کی تنظیمی تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ موثر قیادت، ٹیم ورک اور خدمت کے جذبے کے ذریعے ہی کلبز کو کامیابی کی راہ پر گامزن کیا جا سکتا ہے۔تربیتی ورکشاپ میں نئے منتخب صدور اور سیکرٹریز کو تنظیمی ڈھانچے، ضوابط، اور فلاحی منصوبہ بندی سے متعلق جامع آگاہی فراہم کی گئی۔ ڈاکٹر نثار احمد چوہدری نے اس موقع پر تربیت حاصل کرنے والے عہدیداران کے جذبے کو سراہتے ہوئے انہیں ہدایت کی کہ وہ خدمتِ انسانیت کے مشن کو آگے بڑھانے کے لیے بھرپور کوشش کریں۔ورکشاپ سے سابق ڈسٹرکٹ گورنر ثاقب رحیم شیخ،ذون چیئرپرسن عبدالسلام،جی ایل ٹی ڈسٹرکٹ عبدالصمد،سونیا سوری نے بھی ٹر ئینگ کے فرائض سرانجام دئیے اور کہا اس ٹرئینگ سے آنے والے صدورز اور دیگر عہدے داروں کی صلاحتیں نکھر کر سامنے آئیں گیاور اس عالمی تحریک کی عظمت اور وقار میں گراں قدر اضافہ ہوگا ورکشاپ کے اختتام پر شرکاء نے گورنر ڈاکٹر نثار احمد چوہدری کا شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ وہ اپنے کلبز کو مؤثر، فعال اور خدمت کے میدان میں نمایاں بنانے کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے جبکہ تقریب سے ڈسڑکٹ ٹرایئرآرچوہدری زوئیب،چوہدری الطاف شاہد، پرفیسرامجد رامے نے خطاب کیا ورکشاپ میں سابق ڈسٹرکٹ گورنر میاں جاوید اقبال، خواجہ فاوق، میاں شکیل آرائیں،فہیم ستارشیخ نے خصوصی شرکت کی








































Visit Today : 141
Visit Yesterday : 369
This Month : 11347
This Year : 59183
Total Visit : 164171
Hits Today : 1550
Total Hits : 811648
Who's Online : 10






















