ملتان کی بیٹی نعائمہ سعید کی اے آئی کی تعلیم میں ملک بھر میں نمایاں پوزیشن،، چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی سے ڈگری وصول کی
ملتان (صفدربخاری سے) ملتان کی ہونہار طالبہ نعائمہ سعید نے آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے پہلے قومی بیج میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے ملک بھر میں اپنا لوہا منوایا ہے۔ غلام اسحاق خان انسٹیٹیوٹ، صوابی میں منعقدہ کانووکیشن کی پروقار تقریب میں چیئرمین سینیٹ اور سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے شعبے میں تعلیم مکمل کرنے والے پہلے بیج کے طلبہ و طالبات کو ڈگریاں دی گئیں۔ نعائمہ سعید نے نہ صرف شاندار تعلیمی کارکردگی کا مظاہرہ کیا بلکہ قومی سطح پر نمایاں پوزیشن
حاصل کر کے ملتان کا نام بھی روشن کیا۔ چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے نعائمہ سعید کو ذاتی طور پر ڈگری عطا کی اور ان کی تعلیمی کارکردگی پر خصوصی مبارک باد پیش کی۔ نعائمہ سعید معروف صحافی اور ایڈیٹر روزنامہ سوسائٹی ملک ماجد سعید کی صاحبزادی جبکہ سینئر صحافی اور چیف ایڈیٹر روزنامہ سوسائٹی نیوز، ملک امجد سعید کی بھتیجی ہیں۔
یہ کامیابی نہ صرف ان کے خاندان بلکہ جنوبی پنجاب کے نوجوانوں کے لیے بھی ایک قابلِ فخر مثال ہے جو آرٹیفیشل انٹیلیجنس جیسے جدید شعبے میں آگے بڑھنے کے خواہاں ہیں۔








































Visit Today : 141
Visit Yesterday : 369
This Month : 11347
This Year : 59183
Total Visit : 164171
Hits Today : 1554
Total Hits : 811653
Who's Online : 11






















