ملک بھر میں محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یوم عاشور 6 جولائی اتوار کو ہوگا
bbc news urdu نے Thursday، 26 June 2025 کو شائع کیا.
کوئٹہ: محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، کل یکم محرم الحرام ہوگی۔کوئٹہ میں چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے چاند کی رویت کا اعلان کیا۔ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام 1447ھ کا چاند نظر آگیا، یکم محرم الحرام کل 27 جون کو ہوگی، یوم عاشور 6 جولائی اتوار کو ہوگا۔محرم الحرام کا چاند دیکھنے کیلئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کوئٹہ میں ہوا۔اس سے قبل اسپارکو حکام نے کوئٹہ میں موسم گرد آلود ہے، موسم بہتر ہونے پر محرم کا چاند نظر آنے کا امکان ظاہر کیا تھا۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 141
Visit Yesterday : 369
This Month : 11347
This Year : 59183
Total Visit : 164171
Hits Today : 1562
Total Hits : 811660
Who's Online : 11






















