طوفانی بارش کے دوران ملتان کے متاثرہ علاقوں کا دورہ، ہنگامی اقدامات کا جائزہ
ملتان(بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب برگیڈیئر (ر) بابر علاؤالدین ستارہ امتیاز (ملٹری) کی ہدایات پر
چیئرپرسن ڈائریکٹریٹ کرائم سرویلنس، انسپیکشن، مانیٹرنگ، شکایت سیل، اویلیویشن اینڈ فیڈ بیک کے کوآرڈینیٹر عمر فاروق بھٹی نے ملتان میں حالیہ طوفانی بارش کے بعد شہر کے مختلف متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ اس موقع پر عمر فاروق بھٹی نے واسا ملتان کے ایمرجنسی کیمپوں کا معائنہ کیا اور واسا عملے کے ہمراہ متاثرہ علاقوں میں نکاسی آب کے ہنگامی اقدامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے عملے کے ہمراہ فیلڈ میں موجود رہ کر بارش کے پانی سے متاثرہ علاقوں کو فوری طور پر کلیئر کروانے میں عملی کردار ادا کیا۔
اس دوران وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام بھی عوام تک پہنچایا گیا:
“صاف ستھرا پنجاب، صاف ستھرا ملتان”۔
عوامی شکایات کے فوری ازالے، نکاسی آب کے نظام کی بہتری اور شہریوں کو سہولیات کی فراہمی
کے حوالے سے چیئرپرسن ڈائریکٹریٹ کی جانب سے جاری اقدامات کو عوامی سطح پر سراہا گیا ہے۔








































Visit Today : 141
Visit Yesterday : 369
This Month : 11347
This Year : 59183
Total Visit : 164171
Hits Today : 1558
Total Hits : 811656
Who's Online : 11






















