ملتان :  صوبائی ناظم اعلیٰ پنجاب پاکستان سنی تحریک مرزامحمدارشدالقادری نے پریس ریلیز جاری کی جس کے ذریعے حکومت سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ یکم محرم الحرام یومِ شہادت حضرت سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کےیومِ شھادت پرسرکاری سطح عام تعطیل کا اعلان کیا جائے اورسیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی شان وعظمت وسیرت اورآپ کے کارہائے نمایاسے نوجوان نسل کو الیکٹرانک وپرنٹ میڈیا کے ذریعے آگاہی دی جائے تاکہ گمراہی سے نسلِ نوکوبچاکرعقیدہ حق راسخ کیاجاسکے اسی سلسلے میں  27جون بروزجمعتہ المبارک سالانہ سیدنا عمر فاروق اعظم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ریلی آج بعدنماز عصر جامع مسجد حنفیہ کرنال چوک پُل شھیدی لال سے انعقاد پذیر ہوگی