محرم الحرام میں سیرتِ فاروقِ اعظمؓ و امام حسینؓ اجاگر کرنے کی مہم، حکومت عام تعطیل کا اعلان کرے : اہل سنت قائدین
اسلام آباد /لاھور/ملتان/فیصل آباد : جماعت اہل سنت پاکستان پنجاب کے صوبائی ترجمان صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی کی پریس ریلیز کے مطابق جماعت کے صوبائی امیر پیر سید خلیل الرحمن شاہ،صوبائی ناظم اعلیٰ علامہ محمد فاروق خان سعیدی، صوبائی چیف آرگنائزر پیرزادہ معاذ المصطفی قادری،مرکزی ناظم اطلاعات پروفیسر ڈاکٹر محمد صدیق خان قادری، اور صوبائی ترجمان صاحبزادہ ذیشان کلیم معصومی نے اپنے مشترکہ اخباری بیان میں کہا ہے کہ خلفائے راشدین کے ایام وصال و شہادت سرکاری سطح پر پوری عقیدت و احترام سے منائے جائیں اور پورے ملک میں عام تعطیل کا اعلان کی جائے۔الیکٹرانک، پرنٹ میڈیا کے ذریعے اسلام کی ان مقدس ہستیوں کی سیرت اور عظیم الشان کارناموں سے نسل نو کو کما حقہ روشناس کرایا جائے اور اسلامی سال نو کا آغاز یکم محرم الحرام کو یوم شہادت سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کی ان تقریبات سے کیا جائے۔ پنجاب میں اس سے قبل یوم شہادت حضرت فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی تعطیل ہوتی رہی ہے اور صوبہ خیبر پختون خواہ میں کئی سال سے یکم محرم الحرام کو یوم فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کے سلسلہ میں تعطیل ہوتی ہے جماعت اہل سنت پاکستان اور تمام تنظیمات اہل سنت نے متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ ماہ محرم الحرام میں تذکرہ صحابہ و اہل بیت جن میں بالخصوص امیر المومنین سیدنا عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ اور نواسہ رسول جگر گوشہ بتول سیدنا حضرت امام حسین ابن علی رضی اللہ تعالی عنہ اور اپ کے جانثار ساتھیوں کی عظیم قربانیاں شامل ہیں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ملک بھر سمیت آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان اور بالخصوص صوبہ پنجاب میں تقریبات،سیمنارز،محافل اور ریلیاں نکالی جائیں گی۔جماعت اہل سنت پاکستان کے ان قائدین نے تمام مساجد کے علماءو مشائخ اور خطباء کرام کو ہدایت کی کہ وہ آج 27 جون بروز جمعة المبارک کو خطبات جمعہ میں امیر المومنین سیدنا فاروق اعظم رضی اللہ تعالی عنہ کی سیرت و شخصیت اور اپ کے لازوال فقید المثال عہد خلافت کی فتوحات اور شہادت پر روشنی ڈالیں ان رہنماووں نے مزید کہا کہ اس مرتبہ ماہ محرم ملکی اور بین الاقوامی صورتحال کے پس منظر میں نہایت کشیدہ اور حساس ماحول میں ایا ہے اسرائیل فلسطین اور غزہ کے بے گناہ مظلوم مسلمانوں پر بدترین سفاکی اور درندگی اور قتل و غارت کے بعد اب مملکت ایران پر یلغار کر چکا ہے یہود و ہنود اب شیعہ، سنی کی تمیز سے ہٹ کر اسلام اور مسلمانوں کے خلاف صف ارا ہو کر ہمارے اجتماعی طاقت کو ختم کرنا چاہتا ہیں۔ ہم اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کرتے ہیں اور حکومت سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اس جنگ میں امت مسلمہ کے اتحاد و بقا کے لیے فیصلہ کن کردار ادا کرے پاکستان کی بہادر افواج عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز و محور ہے ہم اپنی مسلح افواج کی قربانی کو اخراج تحسین پیش کرتے ہیں اہل سنت کے تمام نمائندہ تنظیمات کے قائدین یقین دلاتے ہیں کہ محرم الحرام میں قیام امن کے لیے تمام وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے وطن عزیز کی سلامتی و استحکام کے لیے اپنے اکابر کی روایات پر عمل کرتے ہوئے اپنے مجاہدانہ کردار ادا کرتے رہیں گے ان رہنماوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ محرم الحرام میں تمام مسالک کے علماء و خطباء اور ذاکرین اور واعظین کو ضابطہ اخلاق کا پابند کیا جائے مجالس اور جلوسوں کو بھی قانون کے تحت روٹ اور وقت کی سختی سے پابندی کروائی جائے ان رہنماوں نے یاد دلایا کہ سوشل میڈیا پر مسلسل مقدسات اسلام شعائر اسلام اور صحابہ کرام و اہل بیت کی اطہار کی توہین کی جا رہی ہے۔ سائبر کرائم ایکٹ کے تحت فوری کاروائی کی جائے۔








































Visit Today : 141
Visit Yesterday : 369
This Month : 11347
This Year : 59183
Total Visit : 164171
Hits Today : 1568
Total Hits : 811666
Who's Online : 11






















