ملتان (صفدربخاری سے) کمشنر ملتان ریجن عامر کریم خان،ڈپٹی کمشنر وسیم حامد سندھو،اے سی سٹی محمد عبدالسمیع،ایس پی آپریشن احمد زنیر چیمہ،چیف آفسیر کارپوریشن اقبال خان نے مرکزی تنظیم لائسنس داران کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون ودیگر لائسنس داران اور متولیان کے ہمراہ ماہ محرم الحرام کی آمد کے پیش نظر ملتان شہر کے مختلف قدیمی و مرکزی امام بارگاہ ممتاز آباد، آمام بارگاہ شاگردیز،ا امام بارگاہ سوتری وٹ،امام بارگاہ سلطان والا، امام بارگا جوادیہ،امام بارگاہ شاگرد والا، سمیت دیگر امام بارگاہوں کا وزٹ کیا اس موقع پر قمر عباس نقوی،سٹی صدر مرکزی تنظیم لائسنس داران حسن جاوید انجم،انیس نقوی،محمد رئیس حسین، طاہر بلوچ، سید اظہر عابدی،فراست علی صدیقی،ملک عابد بھٹہ،خواجہ اشرف صدیقی،محمد عادل بھٹی،محمد ندیم،محمد رمضان،غلام عباس، سمیت دیگر بھی موجود تھے اس موقع پر کمشنر ملتان،ڈپٹی کمشنر اور دیگر افسران نے مہر شاہد عباس جاون اور دیگر لائسنس داران کو یقین دہانی کرائی کہ حکومت پنجاب امن کے لیے تمام مکاتب فکر کے علماء کرام سے تعاون کی خواہا ں ہے حکومت پنجاب نے امن کے لیے ضلعی انتظامیہ کو مکمل اختیارت تفویض کیے ہیں میونسپل کارپوریشن کو محرم الحرم کے روٹ جلوس کی مرمت کا ٹاسک سونپے جاچکے ہیں معیاری کام کیلیے جلوسوں کے روٹس کی مرمت کا ٹھیکہ وقت پردیا گیا ہے عزداروں کے لیے جلوسوں کے روٹس پر سٹریٹ لاٹیس کی تنضیب کا کام جاری ہے گٹروں کے ڈھکن تبدیل کیے جارہے ہیں 9اور10محرم کو لوڈشیڈنگ نہ کرنے اور کم وولٹیج کے سدباب کے لیے لکھا جارہاہے وزیرعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر میٹھے پانی کی سبیل کا بندوست کیا گیا ہے ماہ محرم الحرام میں مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کیے جائیں گے اور صفائی کے نظام کی بہتری سمیت دیگر مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا محرم الحرام ہمیں برداشت صبر اور بھائی چارے کا درس دیتا ہے امن کی فضاقائم رکھنے میں ہم سب کو کلیدی کردار ادا کرنا ہوگا۔