ملتان: انر ویل یوتھ کلب کو سالانہ کانفرنس کے دوران ان کی شاندار کارکردگی پر چار اہم ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس موقع پر کلب کی صدر مس عائشہ اکرام کو ان کی قائدانہ صلاحیتوں کے اعتراف میں ڈسٹرکٹ 340 کی چئر مین مس رضوانہ ملک کی طرف سے “بیسٹ لیڈر ایوارڈ” دیا گیا۔ یوتھ کلب کو “بیسٹ کلب”, “بیسٹ آرگنائزر” اور “بیسٹ ٹیم” جیسے اعزازات سے بھی نوازا گیا، جو کلب کی محنت، نظم و ضبط اور سماجی خدمات کی بھرپور عکاسی کرتے ہیں۔ قابل ذکر ہے کہ انر ویل یوتھ کلب صرف تقریبات تک محدود نہیں، بلکہ معاشرتی بہتری کے لیے مستقل سرگرمِ عمل ہے۔ کلب ہر مہینے پودے لگاتا ہے اور شجر کاری مہم پورے سال جاری رکھتا ہے اور غریب اور نادار بچوں کی تعلیم کے لیے مالی تعاون فراہم کرتا ہے، اور پی ڈبلیو ڈی (PWD) جیسے اداروں کے ساتھ بھی مل کر مختلف فلاحی منصوبوں پر کام کر رہا ہے۔ یوتھ کلب کی ہمنا شاہد (بلٹن ایڈیٹر)، سمینہ اشرف (خزانچی)، آبگینہ ، کومل بتول ،نوشین زیب اور عائشہ وفا شامل ہیں۔ ان تمام باصلاحیت خواتین کو ان کی لگن، خدمات اور مثالی کارکردگی پر چیئرمین رضوانہ ملک اور دیگر تمام کلبز کے عہدے داروں نے مبارکباد دی اور امید کی کہ یہ کلب مستقبل میں بھی اسی جذبے اور جوش اسلوبی کے ساتھ اپنی خدمات جاری رکھے گا۔اس موقع پر صدر عائشہ اکرام نے چیئرمین رضوانہ ملک اور دیگر ڈسٹرکٹ کے عہدے داروں کا شکریہ ادا کیا اور اپنی خدمات اسی طرح سے جاری رکھنے کا ارادہ کیا۔