شہید بے نظیر بھٹو نے ملک کو ایٹمی میزائل بین الاقوامی ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا: خواجہ رضوان عالم
ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے سینیئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم نے کہا ہے کہ شہید بے نظیر بھٹو نے ملک کو ایٹمی میزائل بین الاقوامی ٹیکنالوجی کا تحفہ دیا جس کی وجہ سے پاکستان نے بھارت کے خلاف جنگ جیتی یہ ان کی کاوشوں کا ثمر ہے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے سابق مشیر و پیپلز پارٹی ملتان ڈویژن کے سیکریٹری انفارمیشن ایم سلیم راجہ نے کہا کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو اج اگر زندہ ہوتیں تو وطن عزیز پاکستان معاشی طور پر مستحکم ہو چکا ہوتا اور بحرانوں کا شکار نہ ہوتا شہید محترمہ بے نظیر نے ملک میں بے روزگار نوجوانوں کے روزگار دینے،مستحق خواتین کو مالی امداد کی فراہمی کے لیے بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام،وویمن فرسٹ بینک سمیت دیگر فلاح و بہبود کے بیش بہا کارنامے سرانجام دیے شہید بے نظیر بھٹو کی عوامی جمہوری سیاسی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا بلاول بھٹو زرداری شہید ذوالفقار علی بھٹو اور محترمہ بے نظیر بھٹو کے ملک و قوم دوست مشن کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اور تجدید عہد کرتے ہیں کہ پارٹی کارکن بلاول بھٹو زرداری کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انے والے دنوں میں بلاول بھٹو زرداری انشاءاللہ وزیراعظم ہوں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے صدر مہر نادر سلطان گنپال کے زیر اہتمام زیر صدارت مقامی ہوٹل سدو حسام چوک پر سابق وزیراعظم شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کے موقع پر کیک کاٹنے کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس میں پیپلز پارٹی ملتان سٹی کے صدر ملک نسیم لابر،سینیئر پارٹی رہنما حبیب اللہ شاکر ایڈوکیٹ،پیپلز لیبر بیورو جنوبی پنجاب کے صدر ملک عاشق بھٹہ ،ضلعی جنرل سیکریٹری راؤ ساجد علی،سینیئر رہنما منظور قادری سمیت آفتاب خان بابر،ملک اللہ بخش بھٹہ،ملک اسلم بھٹی،عمران چوہان،ملک لیاقت چیئرمین،ضلعی صدر پی ایل بی سید مبشر شاہ،اکبر خان عاربی،گلبہار بھٹہ، خالد بھٹی،امجد حسین، ریاض انصاری،عرفان انصاری،ندیم انصاری،ممتاز نعیم،ڈاکٹر غلام قادر،رانا ارشد،ملک ممتاز نعیم ، شیخ زاہد علی، آ صف نواز راجپوت،یاسین سیال سمیت دیگر جیالوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور اس موقع پر جیالوں نے زندہ ہے بی بی زندہ ہے، ایک زرداری سب پہ بھاری وزیراعظم بلاول زرداری کے نعرے لگائے گئے پیپلز لیبر بیورو ملتان ڈویژن کے صدر مہر نادر سلطان گنپال نے کہا کہ پیپلز پارٹی اج بھی ملک کی بڑی عوامی جمہوری سیاسی جماعت ہے اور آنے والے دنوں میں پنجاب بھر میں پیپلز پارٹی ہی نظر ائے گی یہ پیپلز پارٹی ہی ہے کہ جس نے ہمیشہ ترقیاتی فلاحی منصوبوں کو ترجیح دی اور ورکرز کو عزت دی پیپلز پارٹی کسان، مزدور، ہاری،خواتین،طلبہ،یوتھ،وکلاء سمیت دیگر شعبہ ہے اس سے وابستہ محنت کش طبقہ کی حقیقی عوامی جماعت ہے اور اج بھی عوام کے مسائل کے حل کے لیے ایوانوں کے اندر اور باہر حقیقی معنوں میں تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لا رہی ہے۔








































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 369
This Month : 11376
This Year : 59212
Total Visit : 164200
Hits Today : 2451
Total Hits : 812549
Who's Online : 8






















