دعوت دین کیلئے جانی،مالی اوروقت کی قربانی دینے والے ہی فلاح کے حقدار ہیں: علامہ رانا ادریس قادری
ملتان (صفدربخاری سے) تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے ملتان میں ضلعی تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دعوت دین کا فریضہ محض توفیق ایزدی سے ہی انجام پا تا ہے۔اللہ تعالیٰ جس سے بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے اس کو اپنے دین کی خدمت کیلئے چن لیتا ہے اوراسے دین کا فہم عطا کرتا ہے۔داعی کی ذمہ داریوں میں سب سے اہم جانی،مالی اوروقت کی قربانی ہے،جو لوگ دعوت دین کیلئے ہمہ قسم قربانی دینے کیلئے مستعد ہوتے ہیں وہی کامیابی و فلاح کے حقدار ٹھہرتے ہیں۔انہوں نے سیدنا عمر فاروق اعظم کی سیرت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خلیفہ دوئم سیدنا فاروق اعظم کی حیات امت مسلمہ کیلئے مشعل راہ ہے۔سیدنا عمر فاروق اعظم اوردیگر صحابہ کرام و اہل بیت اطہار کی ساری زندگی قربانیوں سے عبارت ہے۔جنہوں نے اپنا سب کچھ دین کی راہ میں لٹایا وہی ہستیاں آج بھی مسلمانوں کیلئے قابل تقلید ہیں۔انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے دنیا بھر میں دین کی حقیقی تعلیمات کو عام کیا جارہا ہے۔گھر گھر مراکز علم اورحلقہ درود کے زریعے علم اورعشق رسول کے کلچر کو فروغ دیا جارہا ہے۔اجلاس میں صوبائی صدر پاکستان عوامی تحریک جنوبی پنجاب چوہدری قمر عباس دھول،ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن ملتان احمد قریشی،مرکزی رہنما راؤ عارف رضوی،زونل ناظم جاوید اشرف وڑائچ،مفتی عبدالمجید فیضی،مصباح اسحاق،علامہ امیر اظہر سعیدی،پروفیسر فرحان قمر،علامہ اسلم چشتی،ادریس انصاری،سید حسنین بخاری،ضیاء بلوچ،انور مہروی،بلال نون،حاجی خلیل آہیر،شکیل خاکی،سید ناظم حسین شاہ،یاسرارشاد،قاری اختر سعیدی،ڈاکٹر مقبول صابری،چوہدری ناصر گجر ودیگر بھی شریک تھے۔ضلعی انتخابات کے نتائج کا اعلان تمام مراحل مکمل ہونے کے بعد چند روز میں کیا جائے گا۔








































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 369
This Month : 11376
This Year : 59212
Total Visit : 164200
Hits Today : 2451
Total Hits : 812549
Who's Online : 8






















