جنوبی پنجاب میں تمام مکاتب فکر کے افراد باہمی رواداری سے نواسہ رسول کی یاد میں محرم الحرام کی تقریبات میں شریک ہو کر پرسہ پیش کرتے ہیں: علامہ سید اقتدار حسین نقوی
ملتان : امام بارگاہ قصر ابو طالب اڈا منیر اباد بہاولپور روڈ ملتان پر عمائدین و علماء منتظمین ملت جعفریہ ملتان میں ایک پریس کانفرنس کی جس سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اقتدار حسین نقوی مرکزی صدر عزاداری ونگ وحدت مسلمین پاکستان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب بالخصوص ملتان ڈویژن میں تمام مکاتب فکر کے افراد باہمی رواداری سے نواسہ رسول جگر گوشہ علی و بتول کی یاد میں محرم الحرام کی تقریبات میں شریک ہو کر خانوادہ رسول کو پرسہ پیش کرتے ہیں ملتان ڈویژن میں 909 جلوس ہائے عزا روایتی و لائسنسی برامد ہوتے ہیں اور 3182 مجالس عزا کا سلسلہ عشرہ محرم الحرام برپا ہوتی ہے جناب صحافی برادران گزشتہ کچھ برسوں سے حکام بالا نے نیشنل ایکشن پلان کا بہانہ بنا کر بلا جواز ملت تشیع کو ہراساں پریشان کرنے کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے گزشتہ برس بھی ملتان شہر میں 40 سے زائد ایف ائی ارز کا اندراج کیا گیا جس میں چار دیواری کے اندر مجالس کی ایف ائی ار اور سبیلوں کی بابت بھی 2 عدد ایف ائی ار شامل ہیں حتی کہ امام بارگاہ قصر ابو طالب کے متولی مولانا کوثر عباس پر امام بارگاہ کی حدود میں اندر چار دیواری مجالس عزا کروانے پر 11 عدد ایف ائی ار درج کی گئیں اس کے ساتھ ساتھ مولانا کوثر عباس کو شیڈیول فور میں ڈالا گیا اور اس کے علاوہ ضلع ملتان میں ملت تشیع کے 11 افراد کو عزاداری کا فروغ دینے اور اس کے لیے کام کرنے پر ناجائز طور پر شیڈیول فور میں ڈالا گیا ہے جبکہ ملتان ڈویژن میں 170 افراد کو شیڈیول فور میں ڈالا گیا ہے امدہ محرم الحرام کے سلسلہ میں بھی انتظامیہ نے اپنے اختیارات سے تجاوز کرتے ہوئے بلاجواز اور غیر قانونی طور پر 83 علماء و ذاکرین کی ضلع بندی 62 علماء ذاکرین کی زبان بندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جو آئین پاکستان کی سنگین خلاف ورزی ہے اس کے علاوہ نیشنل ایکشن پلان کا بہانہ بنا کر قدیمی مجالس اور جلوس ہائے عزا کا اندراج نہ کیا جا رہا ہے ائندہ محرم الحرام سے قبل ہی بانیان عشرہ محرم و جلوس عزا کو جبرا متعلقہ تھانہ میں بلا کر ان کی عبادت مجالس جلوس ہائے ادا کو روکنے کے لیے حراساں پریشان کرنے کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے اور ضمانت نامہ داخل کرنے کے لیے مجبور کیا جا رہا ہے انتظامیہ کی جانب سے ایسے اقدامات کی وجہ سے ملت تشیع میں شدید بے چینی پائی جاتی ہے اس موقع پر علامہ عون محمد نقوی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ائین پاکستان ہر شخص کو اپنے عقیدے کے مطابق عبادت کرنے کی ازادی دیتا ہے حکومت پنجاب بالخصوص جنوبی پنجاب کی انتظامیہ کی جانب سے ملت تشیع کو محرم الحرام میں عبادات سے روکنے کے لیے جو ظالمانہ اقدامات نیشنل الیکشن پلان کی اڑ میں کر رہی ہے ہم اس کی پرزور مذمت کرتے ہیں اس موقع پر سید اقبال مہدی زیدی ایڈووکیٹ نے وزیر اعلی پنجاب محترمہ مریم نواز صاحبہ سے اپیل کرتے ہوئے کہا کہ خدارا ملت تشیع کے ساتھ بیوروکریسی کی جانب سے کیے جانے والے ناروا سلوک کو روکا جائے اور فلفور علماء ذاکرین پر عائد کی جانے والی ضلع بندی زبان بندی کا نوٹس لے کر واپس لیا جائے قدیمی پروگرامز مجالس و جلوس عزا کا فلفور اندراج کیا جائے نیشنل الیکشن پلان کی اڑ میں درج کی گئی ناجائز ایف ائی ار کو خارج کیا جائے اندر چار دیواری مجالس عزا اور عزاداری کرنے پر ہراساں اور پریشان نہ کیا جائے بلکہ کتابچہ میں محرم الحرام کی جو پروگرام کی غلطیاں ہیں ان کو فلفور درست کیا جائے اس کے علاوہ اگر نے اپنی روش تبدیل نہ کی تو تمام علماء نے اور منتظمین نے خبردار کیا کہ اگر ملت تشیع کو دیوار سے لگانے کی کوشش کرتے ہوئے عزاداری امام حسین نے کوئی رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی تو حالات بگڑنے کی تمام کی ذمہ داری انتظامیہ پر عائد ہوگی نیز فور شیڈیول میں دیے گئے افراد کو فلفور شیڈیول سے نکالے جانے کے اقدامات کیے جائیں۔








































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 369
This Month : 11376
This Year : 59212
Total Visit : 164200
Hits Today : 2437
Total Hits : 812535
Who's Online : 8






















