ملتان :  سرائیکی وسیب کا بد ترین استحصال ہو رہا ہے۔ صوبہ نہ ہونے کے باعث وسیب کے لوگ تیسرے درجے کے شہری بن کر رہ گئے ہیں۔ ہر منصوبہ لاہور کو مل رہا ہے۔ سینٹ سے منظور شدہ سرائیکی صوبے کے بل کو قومی اسمبلی میں بھیج کر صوبے کی منظوری دی جائے۔ان خیالات کا اظہار وائس چیئرمین. SDP مخدوم مطلوب حسین بخاری کے زیر صدارت مرکزی سکٹریریٹ سرائیکستان ڈیمو کریٹک پارٹی اجلاس میں خواجہ شعیب الحسن۔ڈاکٹر عبدالغفار گوپانگ۔ملک مشتاق راں۔محمدشاہد بھٹی۔ملک کاشف وینس۔عبدالوحید بلوچ۔عبدالخالق غوری۔ملک اکرم مسن۔اعجاز گیلانی۔رانا نعمان نون۔محمد زوار سعیدی نے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ سرائیکی صوبہ وقت کی ضرورت اور پاکستان کے استحکام کی ضمانت ہے۔ پیپلز پارٹی اور (ن) لیگ ایک دوسرے پر صوبہ نہ بنانے کا الزام دھرتے تھے، اب دونوں ایک دوسرے کے اتحادی ہیں اور ایوان اور اسمبلی میں ایک آواز بنے ہوئے ہیں۔ اسی بناء پر اُن پر لازم ہے کہ وہ اسمبلی میں بل لا کر صوبہ بنائیں کہ صوبہ سرائیکستان وسیب کے کروڑوں افراد کے ساتھ ساتھ پاکستان کی ضرورت ہے کہ 62 فیصد آبادی کا ایک صوبہ اور 38 فیصد آبادی کے تین صوبے اس کا مطلب ہے کہ ایک پہیہ ٹریکٹر کا ہے اور تین پہئے کار کے۔ وفاق کی گاڑی کس طرح چلے گی؟ انہوں نے کہا کہ پورا وسیب استحصال کا شکار ہے، تعلیم، صحت اور روزگار کے مسائل نے غریبوں کا جینا دوبھر کردیا ہے، گندم کے کاشتکاروں کی نیندیں حرام ہوچکی ہیں، چارگنا مہنگی کھاد خریدنے والے کاشتکاروں سے گندم خریدنے والا کوئی نہیں اور نرخ اتنا کم ہے کہ خرچے پورے نہیں ہورہے۔ تین سو یونٹ فری بجلی دینے والوں نے ہر آئے دن بجلی کے نرخوں میں اضافہ کرکے غریبوں پر بجلی گرارہے ہیں ۔ سرائیکی وسیب کے غریبوں کا خون چوس کر تخت لاہور کے خزانے بھرے جارہے ہیں وسیب میں مواصلاتی سہولتیں نہ ہونے کے برابر ہیں۔ سرائیکی رہنمائوں نے کہا کہ ہم ایک پل کیلئے بھی صوبہ سرائیکستان کی منزل سے غافل نہیں ہوسکتے، صوبہ کے قیام کے لیے اب لولی پاپ نہیں عملی اقدامات کرنا ہوں گے ۔ (ن) لیگ اور پیپلز پارٹی پر ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ وہ صوبہ سرائیکستان کے قیام کے لیے اقدامات کریں، پاکستان کی محکوم قوموں کوبرابرحقوق دیں اور بجٹ میں بھی سرائیکی وسیب کی حق تلفی کی گئ ہے اس استحصال کے خلاف سرائیکی وسیب کی نمائندگی کرنے والوں کو اسمبلی میں بھرپور أواز بلند کرنی چاہیے ایس ڈی پی بھی فرزند سرائیکستان چیرمین رانا محمد فراز نون کے لاہور کے دورے سے واپسی پر بھرپور مہم چلاۓ گی