ملتان (صفدربخاری سے) سوئی نادرن گیس کے جنرل منیجر احمد جواد خان خاکوانی کی زیر صدارت محرم الحرام کے پیشِ نظر ایک اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں جلوسوں کے روٹس پر گیس کی فراہمی اور لائنوں کے تحفظ سے متعلق انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ہدایات جاری کی گئیں کہ عزاداری کے دوران کسی بھی قسم کی تکنیکی یا حفاظتی رکاوٹ پیدا نہ ہونے دی جائے اور فیلڈ افسران ہر وقت متحرک رہیں۔ احمد جواد خان نے کہا کہ گیس لائنز کی مسلسل نگرانی کی جائے گی تاکہ عزاداران کو کسی پریشانی کا سامنا نہ ہو۔ انہوں نے تمام متعلقہ افسران کو جلوس روٹس کا فزیکل معائنہ کرنے، کسی بھی ممکنہ خطرے کی فوری نشاندہی کرنے اور فوری اصلاحی اقدامات اٹھانے کی ہدایت دی۔ اجلاس میں چیف انجینئر بین یامین شاہد، ڈپٹی چیف چودھری آصف شمیم، ڈپٹی بلنگ چودھری ذوالفقار، سینئر انجینئر زبیر خان، منیب قریشی اور سیلز افسر شاہد کریم نے شرکت کی۔ جنرل منیجر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سوئی گیس کا ادارہ ایامِ عزاداری کے دوران اپنی خدمات کو مؤثر اور بروقت انداز میں فراہم کرے گا اور عوام کے ساتھ مکمل تعاون یقینی بنایا جائے گا۔