آج ہم ایسے دور میں کھڑے ہیں جہاں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ شدید آزمائش سے گزر رہی ہے: میاں نواز شریف حمایت تحریک ملتان
ملتان : میاں نواز شریف حمایت تحریک کے چئیرمین ملک رمضان اعوان، چیئرپرسن حدیقہ جبین ایڈووکیٹ اور سماجی رہنما عالیہ شاہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آج ہم ایسے دور میں کھڑے ہیں جہاں صرف پاکستانی ہی نہیں بلکہ پوری امت مسلمہ تفکری، اخلاقی ،جغرافیاتی اور عسکری سطح پر شدید آزمائش سے گزر رہی ہے ۔ ہم واضح الفاظ میں اعلان کرتے ہیں پاک فوج پاکستان کی بقاء اور استحکام کی محافظ ہے ۔ افواج پاکستان نے انڈیا کو ندان شکن جواب دے کر قوم کا سر فخر سے بلند کیا۔ اس موقع پر ملک رمضان اعوان نے کہا کہ فوج کو بلکہ پوری قوم کو ایک دفعہ پھر مبارکباد باد پیش کرتے ہیں اود یقین دلاتے ہیں ایسے حالات میں پوری قوم فوج کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور کھڑی رہے گی۔ ہم ہر اس سازش کو رد کرتے ہیں جو ریاستی اداروں کو بد نام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ سیاسی و سماجی رہنما،قوم، طلبہ اور سول سوسائٹی کو قومی وحدت کے لئے تفکری اور نظریاتی چلائی جائے گی ۔ بین السالک ہم آہنگی فروغ کے لئے سیاسی و سماجی رہنما مشاورت اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کرے گی ۔ سیاسی و سماجی رہنما ، اہل قلم دانشور اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں اس وطن کو تفکری، نظریاتی ، اخلاقی اور روحانی بنیادوں پر متحد کریں۔ فرقہ واریت کو دفن کریں۔ حب الوطنی کو زندہ کریں۔








































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 369
This Month : 11376
This Year : 59212
Total Visit : 164200
Hits Today : 2466
Total Hits : 812564
Who's Online : 8






















