پاکستان میں مخیر حضرات تعاون کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ ہم غربت پہ قابو نہ پا سکیں :رضوانہ ملک
ملتان(صفدربخاری سے) انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی چیئر پرسن رضوانہ ملک
نے کہا ہے کہ میرے تمام کلبز کی عہدے دار خوش نصیب ہیں کہ اللہ تعالی نے ان کو دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے چنا ہے اسی میں ہماری دنیا و آخرت میں کامیابی ہے آج کل کے مہنگائی کے دور میں غریب بچوں کو ادویات، ان کے تعلیمی اخراجات، پانی کے نلکے اور لوگوں کے گھروں کی چھتیں لگانا تونسہ، مظفرگڑھ، ملتان، ڈی جی خان اور دیگر شہروں میں انرویل ڈسٹرکٹ 340 کے
تمام کلب بہترین کام کر رہے ہیں اگر پاکستان میں مخیر حضرات تعاون کریں تو کوئی وجہ نہیں کہ کافی حد تک ہم غربت پر قابو پا لیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے انرویل ڈسٹرکٹ 340 کے زیرِ اہتمام تمام کلبز کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں تقسیمِ ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب میں بہترین صدر اور پروجیکٹ کا ایوارڈ صدر ڈی جی کے کلب مسز صالحہ پاشا اور ان کی ٹیم نے حاصل کیا اسی طرح بہترین کارکردگی پر دیگر کلبز کی سیکرٹری اور دیگر عہدے داروں میں یوتھ کلب کی عائشہ اکرام اور ان کی ٹیم، کرسٹل کلب کی ام کلثوم اور ان کی ٹیم، سٹار یوتھ کلب کی مسرت واحد اور ان کی ٹیم، شاہ رکن عالم کلب کی حمیرہ فرید اور ان کی ٹیم، روھی کلب کی رضوانہ گیلانی اور ان کی ٹیم، ڈائمنڈ کلب کی منیزہ حئی اور ان کی ٹیم، چناب کلب کی یسرا اور ان کی ٹیم، زکریا کلب سے روزینہ خان اور سیکرٹری آصفہ بیگ اور ان کی ٹیم، غازی کلب کی سیکرٹری سمیرہ قیوم نے چیئر پرسن رضوانہ ملک اور مکس انسٹی ٹیوٹ کے چیف ایگزیکٹو احمد علی بھٹی سے ایوارڈ وصول کیے اور اپنے خطاب میں کہا کے چیئر پرسن رضوانہ ملک ایک درد دل رکھنے والی خاتون ہیں اور دکھی انسانیت کی خدمت کا جذبہ ان کے اندر کوٹ کوٹ کر بھرا ہوا ہے تمام کلبز ان کی نگرانی میں کام کر رہے ہیں چیف ایگزیکٹو مکس انسٹی ٹیوٹ احمد علی بھٹی نے اس موقع پر کہا کہ پاکستان میں اب بہت زیادہ مخیر حضرات این جی اوز غریب نادار لوگوں کی امداد کرنے میں لگی ہوئی ہے ہم بھی اسی جذبے سے کام کر رہے ہیں تقریب میں انرویل ڈسٹرکٹ 340 کے 11 کلبز نے شرکت کی اس کے علاوہ انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی وائس چیئر پرسن شمائلہ شوکت، خزانچی، رخسانہ کوثر، آئی ایس او لاریب شوکت، ڈسٹرکٹ سیکرٹری حفضہ بدر اور عائشہ وفا کو بھی ایوارڈ دیے گئے۔








































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 369
This Month : 11376
This Year : 59212
Total Visit : 164200
Hits Today : 2383
Total Hits : 812481
Who's Online : 9






















