عید غدیر قیامت تک کی آ نے والی نسلوں کے لیے مثالی نمونہ ہے: نعیم کاظمی
ملتان (صفدربخاری سے) قلم حروف دوست ادبی تنظیم ملتان پاکستان کے تا حیا ت چیئرمین نعیم کاظمی نے کہا ہے کہ عید غدیر قیامت تک کی آ نے والی نسلوں کے لیے مثالی نمونہ ہے جس میں نبی کریم نے حضرت امام علی کو جو منصب عطا کیا ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور دنیا و آخرت میں کامیابی کا زینہ ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے قلم حروف دوست ادبی تنظیم ملتان پاکستان کے زیر اہتمام بوسن روڈ پر واقعہ مقامی ہوٹل میں 46واں سالانہ محفل مسالمہ میں ایوارڈ تقسیم کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا جس کی صدارت ملک کے معروف شاعر افسر علی افسر نے کی جبکہ مہمان خصوصی تاحیات چیئرمین نعیم کاظمی تھے تقریب میں سرائیکی اردو پنجابی کے شعرائے کرام نے شرکت کی جن میں کاشف رضا زیدی، نوازش زیدی، الواسطی مہدی، ذاکر اہل بیت انیس مہدی،ذاکر اطہر ذوالقرنین، طارق شاہ،پروفیسر قادری جیلانی، احمد نواز سومرو،حاجی زوار رازی،ساجد کاظم معروف سوشل ایکٹیوسٹ سلیم درباری، قاسم علی خان، شاہد کاظمی، ملک سعید اختر وینس، شیخ طارق بلال سو شل ایکٹیوسٹ کے علاوہ بڑی تعداد میں شعرائے کرام نے شرکت کی جبکہ اشرف عامر قادری نے ہدیہ نعت پیش کیا اس موقع پر شعرائے کرام نے اپنے کلام پیش کیے اخر میں صدر محفل اور مہمان خصوصی نے شعراء کرام میں ایوارڈ تقسیم کیے اور ملک اور ملت کی سلامتی کے علاوہ شعراکرام کی صحت کی اور مزید کامیابی کے لیے دعا کی گئی اور ملک و قوم کی سلامتی ترقی وخوشحالی اور امن و امان کے قیام کے لیے دعا کی گئی۔








































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 369
This Month : 11376
This Year : 59212
Total Visit : 164200
Hits Today : 2428
Total Hits : 812526
Who's Online : 9






















