ملتان :  مرکزی صدر خواتین ونگ سرائیکستان نوجوان تحریک سیدہ سائرہ نقوی نے کہا ہے کہ امریکہ نے اسرائیل کے جنگی جنون کو روکنے کے بجائے خود جنگ کی آگ بھڑکا دی۔ امریکی حملے کے بعد پورے خطے اور دنیا کا امن خطرے میں ہے۔ حکومت پاکستان کی طرف سے امریکی صدر کو غزہ میں ہتھیاروں کی فراہمی اور اسرائیل کی پشت پناہی کے باوجود عالمی امن ایوارڈ کے لیئے نامزد کرنا غلط فیصلہ تھا۔ سائرہ نقوی نے مزید کہا کہ پاک بھارت جنگ میں امریکہ نے بھارت کی منتوں پر سیز فائر کروایا تھا، ہم نے بطور ذمہ دار ریاست جنگ بندی کی لیکن بھارت کی طرف سے سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے اور بھارتی دہشت گردی پر امریکہ کی خاموشی افسوسناک ہے۔انہوں نے کہا کہ ماضی سے سبق سکھتے ہوئے امریکہ پر بھروسے کی غلطی کو نہیں دہرانا چاہیے۔پاکستان تمام مسلمان ممالک کو متحد کرے اور مسلم دنیا کو درپیش مسائل کا حل نکالے،