یکم محرم الحرام کی آمد سے قبل ماتمی جلوس روٹس پر لائسنس داروں کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا: ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو
ملتان (صفدربخاری سے) ڈپٹی کمشنر ملتان وسیم حامد سندھو نے کہا ہے کہ یکم محرم الحرام کی آمد سے قبل ماتمی جلوس روٹس پر لائسنس داروں کو درپیش مسائل کے حل کو یقینی بنایا جائے گا میرے دروازے ان کے لیے 24 گھنٹے کھلے ہیں روزانہ کی بنیاد پر قدیمی و مرکزی امام بارگاہوں اور ماتمی جلوس روٹس پر خود نگرانی کروں گا ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی تنظیم لائسنس داران امام حسین کے مرکزی صدر مہر شاہد عباس چاون کے ہمراہ مختلف امام بارگاہوں کے وزٹ کے موقع پر کیا اس موقع پر اے سی سٹی محمد عبدالسمیع،چیف آفیسر کارپوریشن اقبال خان کے علاوہ دربار حضرت شاہ شمس کے سجادہ نشین مخدوم سید عون عباس شمسی، سٹی صدر لائسنس داران حسن جاوید،متولی خواجہ اشرف صدیقی،طاہر بلوچ نمبردار،فراست علی صدیقی،ملک عابد بھٹہ،محمد ندیم قریشی،سید ظفر بخاری، سید امتیاز شاہ، سید اظہر شاہ، ودیگر بھی موجود تھے اس موقع پر مہر شاہد عباس چاون کوڈپٹی کمشنر ملتان نے یقین دہانی کرائی کہ ان کے مسائل کے حل کے لیے وہ تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں گے جبکہ مہر شاہد عباس چاون نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ،ملتان پولیس اور میونسپل کارپوریشن سمیت دیگر محکمہ جات کے ذمہ داران ماہ محرم الحرام جیسے مقدس مہینے کے موقع پر مجالس عزا اور ماتمی جلوسوں کے روٹس پر لائسنس داروں کے مسائل کے حل کو یقینی بنائیں۔








































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 369
This Month : 11376
This Year : 59212
Total Visit : 164200
Hits Today : 2419
Total Hits : 812517
Who's Online : 9






















