ایران پر امریکہ و اسرائیلی حملوں کے خلاف ملتان میں شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی
ملتان (صفدربخاری سے) شیعہ علماء کونسل اور مجلس وحدت مسلمین کے زیر اہتمام ایران پر امریکہ و اسرائیلی حملوں کے خلاف ملتان پریس کلب سے نواں شہر چوک تک احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مرد و خواتین اور بچوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی احتجاجی ریلی کی قیادت مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی وائس چیئرمین علامہ سید اقبال احمد رضوی،شیعہ علماء کونسل کے مرکزی رہنما مولانا مظہر عباس ساجد،صدر جنوبی پنجاب علامہ اقتدار حسین نقوی، شیعہ علماء کونسل کے ترجمان بشارت عباس قریشی،،مولانا قاضی نادر عباس، متحدہ جمعیت اہل حدیث کے علامہ خالد فاروقی،ضلعی نائب صدر شیعہ علماء کونسل صابر خان،جنرل سیکریٹری تقی گردیزی،ایم ڈبلیو ایم کے رہنما سلیم عباس صدیقی،مجاہد حسین،وسیم عباس،الطاف حسین،مشتاق حسین ودیگر نے کی احتجاجی ریلی کے موقع پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف نعرے بازی کی گئی اور امریکی اور اسرائیلی پرچم نظر اتش کیا گیا اور تجدید عہد کیا گیا کہ پاکستان سمیت امت مسلمہ کی پوری شیعہ و سنی قوم ایرانی سپریم لیڈر ایت اللہ سید خامنائی اور ایرانی قوم کے شانہ بشانہ کھڑی ہے احتجاجی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے علامہ سید اقبال احمد رضوی،مولانا مظہر عباس ساجد،علامہ اقتدار حسین نقوی،بشارت عباس قریشی،علامہ خالد فاروقی ودیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران پر صرف امریکہ حملہ نہیں بلکہ عالم اسلام پر حملہ ہے اج وقت کا تقاضہ ہے کہ پوری امت مسلمہ امریکہ اور اسرائیل کے خلاف اسوہ شبیری پر عمل کرتے ہوئے متحد ہو جائیں کیونکہ امریکہ و اسرائیل عالمی دہشت گرد ہیں جو امت مسلمہ کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے درپے ہیں اسرائیل خونخوار درندہ ہے جس نے کئی دہائیوں سے مظلوم فلسطینیوں پر ظلم ڈھانے کے ساتھ ساتھ اب ایران پر حملہ اور ہوا ہے اور اب عالمی دہشت گرد امریکہ بھی شامل ہو گیا ہے اج اگر امت مسلمہ متحد نہ ہوئی اور ان کو لگام نہ دی گئی تو خدانخواستہ کل کسی اور کی باری ا سکتی ہے ہم ان طاقتوں کو بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیں جو ایران کے ساتھ کھڑے ہیں کہ انہوں نے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کو نوبل انعام پرائز نہ دیا جائے اور نوبل پرائز دینے کا فیصلہ واپس لیا جائے حکمران ہوش کے ناخون لیں اور سرکاری سطح پر امریکہ اور اسرائیل کے خلاف ڈٹ جانے کا اعلان کریں انہوں نے کہا کہ امریکہ و اسرائیل کا رانی سپریم لیڈر ایت اللہ خامنائی کو جان سے مارنے کی دھمکی دینا شرمناک فعل ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے ایرانی سپریم لیڈر اور ہم امریکہ اور اسرائیل کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں اور ایت اللہ خامنائی پر اپنی جان نچھاور کرنے کے لیے اپنا تن من دھن قربان کرنے کو ہم وقت تیار ہیں امریکہ اور اسرائیل کو ایران پر حملہ کا خمیازہ بھگتنا پڑے گا اور وہ دن دور نہیں جب امریکہ اور اسرائیل کا نام صفحہ ہستی سے مٹ جائے گا اور دنیا میں ان کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں ہوگا۔








































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 369
This Month : 11376
This Year : 59212
Total Visit : 164200
Hits Today : 2383
Total Hits : 812481
Who's Online : 9






















