نوجوان شاعروں کی اصلاح اور ان کے آگے بڑھنے کے تمام مواقع فراہم کرنا ہمارا مشن ہے: پروفیسر ندیم
ملتان: بزمِ ندیم کے سرپرست اعلیٰ و بانی پروفیسر ندیم نے کہا ہے کہ نوجوان شاعروں کی اصلاح اور ان کے آگے بڑھنے کے تمام مواقع فراہم کرنا ہمارا مشن ہے ہمیں آج فخر ہے کہ ملتان اور جنوبی پنجاب میں بے شمار نئے شاعروں کا اضافہ ہوا ہے اور یہ سلسلہ جاری ہے اور سب سے بڑی خوبی وقت پر مشاعرہ شروع کرنا اور وقت پر ختم کرنا ہے وہی قومیں ترقی کرتی ہیں جو وقت کی قدر کرتی ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے بزمِ ندیم 105 ویں مشاعرے سے خطاب کرتے ہوئے کہی تقریب کے صدر مخدوم اکبر ہاشمی، مہمانِ خصوصی ارشد ملتانی، مہمانِ اعزاز انعام الحق معصوم اور ڈاکٹر مقبول گیلانی نے کہا کہ بزم ندیم کے پانی پروفیسر ندیم عربی، فارسی اور اردو کے ماہر استاد ہیں اور نئے اور پرانے شاعروں کی بہترین اصلاح کر رہے ہیں اور باقاعدگی سے ہر ماہ مشاعرہ کرانا انہی کا طرہ امتیاز ہے آج کل مہنگائی کے دور میں اچھا مشاعرہ سننے کو ملتا ہے مشاعرے میں نعت کی سعادت منظور اعوان نے حاصل کی جب کہ تلاوت ڈاکٹر مقبول گیلانی نے کی اور شاعروں میں تانیہ عابدی، صائمہ صائمی، شازیہ کنول، احسان ماہی، سجاد ملک، غفور بلوچ، غلام فرید سیال، آصف بٹ، اشرف جاوید، افضل میر افضل، مونس ہاشمی نے اپنا اپنا کلام سنایا۔








































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 369
This Month : 11376
This Year : 59212
Total Visit : 164200
Hits Today : 2404
Total Hits : 812502
Who's Online : 10






















