ممتاز شخصیت چوہدری فہیم اشرف کے صاحبزادے چوہدری معمرکی دعوتِ ولیمہ ،، سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت
ملتان: سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری فہیم اشرف کے صاحبزادے چوہدری معمرکی دعوتِ ولیمہ میں سٹی صدر ملتان ان شا اللہ ایم پی اے پی پی 215 ملتان چوہدری زاہد مسعود،امجد سپل،احسن سپل،شیخ رحمان،عدنان خان،نمیر علی اور کثیر تعداد میں اہلیانِ ملتان کے معززین نے شرکت کی ۔سٹی صدر ملتان چوہدری زاہد مسعود نے اُن کی فیملی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ چوہدری معمر کو نئی زندگی کے آغاز کرنے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔اللہ پاک کی منشا ء ہے اور یہ جوڑے وہی بناتا ہے کیونکہ سارا نظام اُسی کا ہے اور اُس کی حکمت وہی جانتا ہے۔ جہاں اُس پاک ذات کی قلم پھرتی ہے وہیں ہم سب اکٹھے ہوجاتے ہیں دعا کرتے ہیں کہ اللہ پاک چوہدری معمر صاحب کوخوشیاں اور مسرتیں عطا فرمائیں اور دنیا اور آخرت کی کامیابی اُن کے نصیب میں لکھ دیں۔اس دعوت ولیمہ پر اپنے اچھے دوستوں سے بھی کافی عرصے بعد ملاقات ہوگئی ہے جس پر میں اپنے رب کریم کا شکر گذار ہوں۔








































Visit Today : 172
Visit Yesterday : 369
This Month : 11378
This Year : 59214
Total Visit : 164202
Hits Today : 2540
Total Hits : 812638
Who's Online : 7






















