ملتان :  سعودی پاک حج و عمرہ سروسز کے چیف ایگزیکٹو تنویر کوثر شیخ کی جانب سے حج کی سعادت حاصل کرنے والے خوش نصیب حاجیوں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں عشائیے اور روحانی فضاؤں سے بھرپور تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب میں شہر کی ممتاز علمی، ادبی، طبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی جن میں پروفیسر ڈاکٹر راشد قمر راؤ، پروفیسر ڈاکٹر غلام مجتبی،پروفیسر ڈاکٹر رانا محمد الطاف، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم، پروفیسر ڈاکٹر مسعود ہراج، پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد، ڈاکٹر فواد احمد خاکوانی، مسعود شفیع، حاجی ثناء اللہ، ڈاکٹر محمد بلال، ڈاکٹر محمد عتیق، ڈاکٹر محمد علی، ڈاکٹر ارسلان، پروفیسر ڈاکٹر سلمان علی، پروفیسر ڈاکٹر محمد امجد، ڈاکٹر عاصم شفیق، ڈاکٹر حسن بشیر، ڈاکٹر جہانگیر خان، ڈاکٹر ایاز، ڈاکٹر طیب غفور، ڈاکٹر حماد و دیگر شامل تھے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیف ایگزیکٹو تنویرتنویر کوثر شیخ نے کہا کہ حاجی اللہ تعالیٰ کے خاص مہمان ہوتے ہیں، ان کی خدمت کرنا ہمارے لیے باعثِ فخر اور سعادت ہے۔ ہم خوش نصیب ہیں کہ ہمیں اس کارِ خیر کا حصہ بننے کا موقع ملا۔ میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ تمام حجاج کرام کا حج قبول فرمائے اور ان کی عبادات کو شرفِ قبولیت عطا کرے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی پاک حج و عمرہ سروسز کا مقصد ہمیشہ سے یہی رہا ہے کہ حجاج کرام کو ہر ممکن سہولت فراہم کی جائے تاکہ وہ یکسوئی کے ساتھ اپنی عبادات انجام دے سکیں۔تقریب کے آخر میں تنویر کوثر شیخ نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ یہ روحانی محفل دراصل حجاج کرام کے وقار کو خراجِ تحسین ہے، اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا۔