ایران پر امریکہ کا حملہ بین الاقوامی قوانین کی کھلی خلاف ورزی اسرائیل کی ہاری ہوئی جنگ کو جیتنے کی امریکی کوشش ناکام ہوگی: ڈاکٹر روبینہ اختر
ملتان: تحریک انصاف کی رہنما حلقہ این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ باجودہ ساری دنیا کے منع کرنے کے امریکہ ایران اسرائیل جنگ میں کود پڑا اور ایران کی جوہری تنصیبات کو تباہ کرنے کا دعوی کر رہا ہے،صدر ٹرمپ نے دو ہفتے تک جنگ کی صورتحال دیکھنے کا کہہ کر اپنی بات سے انحراف کیا ہے،جو کہ تمام دنیا کے لیے باعث تشویش ہے اور اس کا یہ عمل کوئی نئی بات نہیں اس سے پہلے بھی اعراق ،افغانستان ،لیبیا،شام سمیت پانچ ممالک کے ساتھ یہی کچھ ہو چکا ہے لیکن شاید امریکہ یہ بات بھول رہا ہے کہ ایران اب اکیلا نہیں ہے،بلکہ ایرانی عوام کے ساتھ کئی مضبوط ممالک بھی اس کا ساتھ دینے کو تیار ہیں،پاکستان نے صدر ٹرمپ کو نوبل انعام کے لیے نامزد کیا ہے لیکن افسوس کہ امریکہ کی یہ حرکت خطے میں امن کی بجائے اسے اگ میں دھکیلنے کی کوشش ہے جو کہ ہزاروں لاکھوں انسانی جانوں کا ضیاع ہو سکتی ہے،انہوں نے کہا کہ ایران نے ان حملوں کا بھرپور جواب دینے کو کہا ہے اور آبنائے ہرمز بند کرنے کا اعلان کیا ہے جس سے دنیا میں مہنگائی اور قحط کی سی کیفیت ہوگی،اگر دیکھا جائے تو اس کی ذمہ داری بھی امریکہ پر عائد ہوتی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ ہے اور ان کی بھرپور حمایت کرتا رہے گا امن ہی ہر مسئلے کا حل ہے،ان خیالات کا اظہار انہوں نے حلقہ این اے 148 چناب پل پر فری میڈیکل کیمپ کے دوران خواتین سے بات کرتے ہوئے کیا۔








































Visit Today : 172
Visit Yesterday : 369
This Month : 11378
This Year : 59214
Total Visit : 164202
Hits Today : 2533
Total Hits : 812631
Who's Online : 7






















