فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن ملتان کے وفد کی چیئرمین سینٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات ،،، چیئرمین سینٹ نے اخباری صنعت میں فوٹو جرنلسٹس کے کردار کو سراہا
ملتان (صفدربخاری سے) فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن ملتان کے وفد کی چیئرمین سینٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی سے ملاقات چیئرمین سینٹ نے اخباری صنعت میں فوٹو جرنلسٹس کے کردار کو سراہا۔اس سلسلہ میں دورہ ملتان کے موقع پر فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن ملتان کے صدر ظفر الاسلام کی قیادت میں وفد نے چیئرمین سینٹ آف پاکستان سے ملاقات کی صدر ظفر الاسلام نے انہیں فوٹو جرنلسٹس کے مسائل بیان کئے اور ان کے حل کے لئے اقدامات کا مطالبہ کیا اس موقع پر سابق میڈیا کوارڈینیٹر وزیر اعظم پاکستان خواجہ رضوان عالم نے چیئرمین سینٹ کو فوٹو جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے حوالے سے بریف بھی کیا چیئرمین سینٹ سید یوسف رضا گیلانی نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے فوٹو جرنلسٹس کی خدمات کو سراہا اور کہا کہ اخباری صنعت میں فوٹو جرنلسٹس کا کردار اہمیت کا حامل ہے ہمارے خطہ کے فوٹو جرنلسٹس محنتی اور جفاکش ہیں اور اپنی ذمہ داریاں بااحسن اد اکرتے ہیں انہوں نے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن اقدام کی یقین دہانی کرائی وفد میں سرفراز علی،عقیل چوہدری،ملک اسمعیل،صدیق انجم،عامر قریشی،زین العابدین دیگر شامل تھے








































Visit Today : 172
Visit Yesterday : 369
This Month : 11378
This Year : 59214
Total Visit : 164202
Hits Today : 2570
Total Hits : 812668
Who's Online : 8






















