ملتان(صفدربخاری سے) امہ مسلمہ کی عظیم قائد شہید محترمہ بینظیر بھٹو کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں ہم چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کو اپنی والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عالمی برادری سے پاکستان کے سفارتی تعلقات بہتر کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، پیپلز پارٹی کی قیادت نے ہمیشہ ملکی خودمختاری، جمہوریت، عوامی حقوق اور بین الاقوامی تعلقات میں توازن کو اہمیت دی ہے۔ آج ملک جن حالات میں ہے اگر آج شہید محترمہ بینظیر بھٹو ہوتیں تو ملک بحرانوں سے نکل چکا ہوتا قائد عوام شہید ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ آئیں پاکستان اور ایٹمی پلان ہے جبکہ نیوکلیئر پاور میزائل ٹیکنالوجی کے بغیر نامکمل تھا اس نامکمل منصوبہ کو شہید جمہوریت نے مکمل کرنے کیلیے ملک کو میزائل ٹیکنالوجی دی جس کی وجہ سے آج پوری دنیا میں پاکستان کا سر فخر سے بلند ہے ان خیالات کا اظہار پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی سینئر وائس چیئرمین و چیئرمین سینٹ آف پاکستان سید یوسف رضا گیلانی نے مقامی ہوٹل میں پیپلزپارٹی ملتان ضلع کے جنرل سیکرٹری راو ساجد علی کی طرف سے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 72 ویں سالگرہ کی منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر پیپلزپارٹی جنوبی پنجاب کے سینئر نائب صدر خواجہ رضوان عالم، راو ساجد علی،ڈاکٹر جاوید صدیقی، ملک نسیم لابر، آصف خان دستی، شیخ غیاث الحق ایڈووکیٹ، سید عارف شاہ، رانا عبدالرحمٰن، ملک شاہ رخ، چوہدری یاسین، خواجہ عمران، ساجد بلوچ، ملک ندیم اختر، رئیس قریشی، شگفتہ حبیب، سعیدہ جمال لابر، عابدہ بخاری، فیروزہ فیض، فیض، ہاشم بابر، مطلوب بخاری و دیگر پارٹی عہدیدران و کارکنان بھی موجود تھے اس موقع پر سید یوسف رضا گیلانی نے شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی سالگرہ کا کیک کاٹا اور مزید گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کا دورہ امریکہ کامیاب رہا ہے جس سے پاکستان کے موقف کو تقویت ملی ہے انہوں نے مزید کہا کہ جنوبی پنجاب صوبہ یعنی سرائیکی وسیب کیلئے میں نے اور صدر پاکستان آصف علی زرداری نے اپنے سابقہ دور میں آواز بھی بلند کی اور اس کیلئے کام بھی کیا ہم نے صوبہ ہنجوب سے  قرارداد پاس کروائی اور سینٹ آف پاکستان سے دو تہائی اکثریت سے قرارداد پاس کروائی لیکن قومی اسمبلی میں اس وقت کی اپوزیشن جماعتوں نے ہمارا ساتھ نہ دیا ورنہ سرائیکی صوبہ بن چکا ہوتا لیکن میری اب کوشش ہے کہ سرائیکی وسیب کو شناخت دینے کیلئے الگ صوبہ کہ تحریک کو ہم دوبارہ سے موثر طریقہ سے شروع کریں اور اس کیلئے لابنگ کریں دوسری جماعتوں کو اس کیلئے راضی کریں اور صوبہ بنائیں اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے اتحادی مان گئے تو ہم سرائیکی وسیب کیلئے الگ صوبہ بنا لیں گے انہوں نے مزید کہا کہ اس وقت اقوام متحدہ کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے اور ایران اسرائیل جنگ کو رکوانا چاہیئے کیونکہ اسرائیلی جارحیت دنیا کا امن خراب کر رہی ہے اور او آئی سی کے اجلاس میں بھی مسلم امہ کو سٹینڈ لینا چاہیئے کہ یہ جنگ ختم ہونی چاہیئے کیونکہ اس کے نتائج پوری دنیا کیلئے خطرناک ہو سکتے ہیں اس سے مہنگائی کا ایک طوفان آئے گا کیونکہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ہو شربا اضافہ ہو جائے گا۔