بے نظیر بھٹو نے ایٹمی و میزائل ٹیکنالوجی کو محفوظ بنایا، ان کی پالیسیاں ہی ملک کو بحرانوں سے نکال سکتی ہیں: حبیب اللہ شاکر
ملتان (صفدربخاری سے) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینیئر رہنما اور سابق صدر ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن حبیب اللہ شاکر نے کہا ہے کہ محترمہ بے نظیر بھٹو کی پالیسیوں کو اپنا کر ہی ملک کو درپیش مشکلات سے نجات دلائی جا سکتی ہے۔ وہ نہ صرف ایک مدبر سیاستدان تھیں بلکہ انہوں نے ملک کی ایٹمی ٹیکنالوجی کو تحفظ دیا اور پاکستان کو میزائل ٹیکنالوجی سے بھی روشناس کروایا، جس کی بدولت ہماری افواج نے دشمن کو دندان شکن جواب دیا۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے محترمہ بے نظیر بھٹو کی سالگرہ کے موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا ، تقریب کی صدارت پاکستان بار کونسل کے ممبر مرزا عزیز اکبر ایڈووکیٹ نے کی ، حبیب اللہ شاکر نے مزید کہا کہ محترمہ بے نظیر بھٹو نے اس ملک اور اس دھرتی کے عوام کے لیے اپنی جان کا نذرانہ پیش کیا۔ ان کے ساتھ سینکڑوں کارکنان بھی شہید ہوئے۔ انہوں نے کہا کہ جنرل ضیائ الحق نے سمجھا تھا کہ ذوالفقار علی بھٹو کو مار کر اس ملک سے ذہانت کا خاتمہ کر دیا گیا ہے، لیکن وہی ذہانت بے نظیر بھٹو کی صورت میں دوبارہ ابھری۔ 1988 میں اقتدار میں آ کر انہوں نے تحریکِ آزادی کشمیر کو دوبارہ زندہ کیا اور 1989-90 میں 8 ہزار جانوں نے جام شہادت نوش کیا۔تقریب سے اقبال سرگانہ، زوار حسین قریشی، بشریٰ نقوی، منظور قادری، بابر سوئکار نو، فہیم ممتاز، نشید عرب گوندل، چودھری یاسین طارق، چودھری سلیم شہزاد اور احمد ریاض نے بھی خطاب کیا اور کہا کہ بے نظیر بھٹو نے جس جرات و بہادری سے آمریت کا مقابلہ کیا، وہ تاریخ کا روشن باب ہے۔ وہ عوام کے حقوق کی علمبردار تھیں اور ان کی شہادت ایک عظیم قومی نقصان ہے۔ مقررین نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی محترمہ بے نظیر بھٹو کے مشن کو جاری رکھے گی۔تقریب کے اختتام پر محترمہ بے نظیر بھٹو شہید اور دیگر شہداءکے ایصالِ ثواب کے لیے دعا کی گئی۔








































Visit Today : 172
Visit Yesterday : 369
This Month : 11378
This Year : 59214
Total Visit : 164202
Hits Today : 2510
Total Hits : 812609
Who's Online : 8






















