امریکہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان
bbc news urdu نے Friday، 20 June 2025 کو شائع کیا.
لاہور: امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے کہا ہے کہ امریکہ سے کسی خیر کی توقع کرنا خود فریبی ہے۔ منصورہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ امریکہ عالم اسلام کا مشترکہ دشمن ہے،کشمیر اورفلسطین میں مسلمانوں کا قتل عام امریکی سرپرستی میں ہورہا ہے،عراق اور افغانستان میں مسلمانوں کا قتل عام کرنے کے بعد امریکہ وہی کھیل ایران میں کھیلنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مشترکہ دشمنوں کے خلاف عالم اسلام کو بھی مشترکہ حکمت عملی بنانا ہوگی،غزہ میں مسلمانوں کی نسل کشی کے خلاف امریکہ نے قرار داد ویٹو کردی۔ امیر جماعت اسلامی کا مزید کہنا تھا کہ حکومت اسلامی دنیا کاسربراہی اجلاس فوری اسلام آباد میں بلائے، پاکستان کے عوام ایران کے ساتھ ہیں۔
ٹیگز:-








































Visit Today : 172
Visit Yesterday : 369
This Month : 11378
This Year : 59214
Total Visit : 164202
Hits Today : 2540
Total Hits : 812638
Who's Online : 7






















