محرم الحرام کی آمد، ورکرز کو بونس نہ ملا تو رات کی ڈیوٹی نہیں دیں گے: سی بی اے یونین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ملتان
ملتان : سی بی اے یونین سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ملتان کے جنرل سیکرٹری ملک حماد ڈوگر نے خبردار کیا ہے کہ محرم الحرام کی آمد آمد ہے، اور مجالس و جلوسوں کا سلسلہ شروع ہونے والا ہے، جن کی صفائی اور عملہ تعیناتی کے لیے رات کے اوقات میں خصوصی ڈیوٹی لگائی جاتی ہے۔ تاہم حالیہ عیدالاضحیٰ کے موقع پر سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے ورکرز نے دن رات 18، 18 گھنٹے کام کیا لیکن انہیں کسی قسم کا بونس نہیں دیا گیا، انہوں نے کہا کہ ادارے نے اب ایپ کے تحت ورکرز کا باقاعدہ ڈیوٹی ٹائم مقرر کر رکھا ہے، لہٰذا اگر انہیں فوری طور پر بونس نہ دیا گیا تو ورکرز محرم الحرام میں رات کی شفٹوں میں کام نہیں کریں گے اور صرف مقررہ ڈیوٹی ٹائم میں ہی فرائض انجام دیں گے۔ملک حماد ڈوگر کا کہنا تھا کہ یونین کی جانب سے اب تک نہ تو کوئی احتجاج کیا گیا اور نہ ہی کوئی ہڑتال کی گئی، بلکہ وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز سے پرامن اپیل کی گئی کہ ورکرز کو ان کی خدمات کا جائز معاوضہ دیا جائے، مگر افسوس کہ تاحال کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔ اگر مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو سی بی اے یونین احتجاج اور ہڑتال کا راستہ اپنانے پر مجبور ہوگی۔








































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 369
This Month : 11376
This Year : 59212
Total Visit : 164200
Hits Today : 2463
Total Hits : 812561
Who's Online : 8






















