ملتان :  صوبائی بجٹ 2025.26 میں 1353 ارب میں سرائیکی وسیب کے لیے صرف 117 ارب رکھنے پر سرائیکستان نوجوان تحریک نے معصوم شاہ روڑ ملتان میں احتجاج کیا۔مظاہرین نے پتلا جلا کرتخت لاہور مردہ باد ،وسیب کے مردہ ضمیر ممبران اسمبلی مردہ باد ،رنجیت سنگھی بجٹ نامنظور کی فلک شگاف نعرے بازی کی۔مظاہرے کی قیادت چئیرمین سرائیکستان نوجوان تحریک مہر مظہر عباس کات نے کی اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سرائیکی راہنما مہر مظہرکات نے کہا کہ سرائیکی وسیب کو وفاقی اور صوبائی دونوں بجٹ میں یکسر نظر انداز کیا گیا ہے جس کے خلاف ہم پورے وسیب میں پتلے جلا کر احتجاج کریں گے ۔مہر مظہر کات نے کہا کہ مریم نواز سرائیکی وسیب سے حد سے زیادہ تعصب رکھتی ہیں اس وسیب دشمن نے ہمارے وسیب میں ایجوکیشن ۔صحت سمیت ہر شعبے کا بجٹ پہلے سے بھی کم کر دیا ہے ۔سرائیکی راہنما نے کہا کہ صرف ایک ضلع لاہور کا بجٹ پورے سرائیکی وسیب کےبجٹ سے کہیں زیادہ ہے اس ظلم پر سرائیکی وسیب کے ممبران اسمبلی کی خاموشی مردہ ضمیر ہونے کی علامت ہے مہر مظہر کات نے کہا کہ ہمیں ریاست بجٹ میں پورا حصہ دے ہمارے نوجوانوں کو مزید اشتعال مت دلوائیں ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے تمام مسائل کا حل الگ صوبہ سرائیکستان کے قیام میں ہے جو ہمارا آئینی اسلامی حق ہے جس کے لیے ہم اپنی جوانیاں تک قربان کرنے کے لیے تیار ہیں مگر مزید پنجاب کے ساتھ کسی صورت نہیں رہ سکتے