دبئی (بیورو رپورٹ) دبئی کے معروف لال قلعہ ریسٹورنٹ میں میاں منور احمد کی جانب سے الحاج قیصر خان گوپانگ کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، سماجی، کاروباری اور اوورسیز پاکستانی کمیونٹی سے وابستہ ممتاز شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب میں صدر پیپلز پارٹی گلف مڈل ایسٹ میاں منیر ہانس، سردار بنگل خان گوپانگ، گورنمنٹ شارجہ ٹی وی کی ڈائریکٹر میڈم نائمہ لاشاری، لندن سے آئے ہوئے ممتاز سماجی شخصیت افضل چوہدری، چیئرمین پاک عرب اوورسیز کمیونٹی یونائیٹڈ فورم سردار اسلم خان سرکانی، دبئی سے معروف وکیل شہزاد ملک ایڈووکیٹ، حاجی عباس مندور، سی ای او رئیل اسٹیٹ دبئی فرح خان، وسیم خان، دانش بھائی، زرناب لاشاری، عرفان گوپانگ، فاروق گوپانگ، فہیم گوپانگ، طالب خان اور دیگر عزیز و اقارب نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر الحاج قیصر خان گوپانگ نے کہا کہ یہ ملاقات ایک خوشگوار موقع ہے، لیکن اصل دولت خوش اخلاقی اور دوستوں کی محبت ہے جس سے ہم مالا مال ہیں۔ انہوں نے تمام دوستوں کی جانب سے دی جانے والی محبت، عزت اور خلوص پر شکریہ ادا کیا۔ تقریب کے دوران شرکاء نے دیرینہ دوستوں سے ملاقات پر مسرت کا اظہار کیا، اور باہمی تعلقات کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ ماحول دوستانہ اور خوشگوار رہا، جہاں یادگار لمحات کو تصاویر میں بھی محفوظ کیا گیا۔ اوورسیز پاکستانی کمیونٹی کی یکجہتی اور ہم آہنگی کو فروغ دینے کے لیے ایسی تقریبات کو نہایت اہم قرار دیا گیا۔