ملتان : امن پنجاب رکشہ ڈرائیورز یونین کے مرکزی صدر رانا محمد سعید نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت پنجاب بالخصوص ملتان سمیت جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے مستحق غریب رکشہ ڈرائیوروں کو بلا سود آ سان شرائط شخصی ضمانت پر رکشوں کی فراہمی کو یقینی بنائے تاکہ وہ اپنے خاندانوں کی بہتر انداز میں کفالت کر سکیں اور اس سلسلے میں ضلعی انتظامیہ ملتان غریب رکشہ ڈرائیوروں کے حقیقی نمائندوں کی مشاورت سے غریب رکشہ ڈرائیوروں کی کسمپرسی پر رحم کھاتے ہوئے پالیسی بنا کر صوبائی حکومت پنجاب کو دیں اور اس کے ساتھ ساتھ شدید بڑھتی ہوئی گرمی کے پیش نظر پبلک مقامات پر شیڈ اور الیکٹرک واٹر کولر بھی لگائے جائیں تاکہ مسافروں اور رکشہ ڈرائیوروں کو شدید گرمی کے موسم کی وجہ سے کسی قسم کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے انہوں نے کہا کہ امن پنجاب رکشہ ڈرائیور یونین اور پنجاب رکشہ یونین غریب رکشہ ڈرائیوروں کی حقیقی یونین ہیں جن کی انسانی ہمدردی کے ناطے خدمت کے جذبہ کے مشن کو جاری رکھے ہوئے ہیں اور خدمت کے جذبے کے مشن کو آخری سانس تک جاری رکھیں گے ۔