انر ویل کلب کا مقصد دکھی انسانیت کے چہروں پر خوشیاں بکھیرنا ہے: رضوانہ ملک
ملتان(صفدربخاری سے) انرویل ڈسٹرکٹ 340 کی چیئر پرسن رضوانہ ملک نے کہا ہے کہ مجھے اپنے تمام کلبز پر فخر ہے جو کہ دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے دن رات کوشاں ہے اور اصل زندگی کا مقصد بھی اوروں کے کام آنا ہے ان کے تمام کلبز نے لاکھوں روپے کی دکھی انسانیت کی خدمت کی جن میں پانی کے پمپ، چلڈرن ہسپتال میں تھیلیسیمیا اور گردے کے مرض میں مبتلا بچوں کی امداد، غریب بچیوں کی شادیاں اور مستحق افراد کو راشن لے
کر دینا اور معذور افراد کی بحالی کے لیے کام کرنا شامل ہے یہ سب ان کی دنیا و آخرت میں کامیابی ہے ہمارا مقصد صرف اور صرف دکھ درد میں مبتلا افراد کے چہروں پر خوشی بکھیرنا ہے اور اب ہماری ویب سائٹ بھی لانچ ہو گئی ہے انہوں نے سابق چیئر پرسن مسز رضوانہ تبسم دورانی کا بھی شکریہ ادا کیا جنہوں نے یہ پودا لگایا تھا جو آج ایک تن آور درخت بن چکا ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ڈسٹرکٹ 340 کی سالانہ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس موقع پر تمام کلبز کی صدور نے اپنی سال بھر کی کارکردگی پیش کی جن میں انرویل ڈی جی کے کلب کی صدر مسز صالحہ پاشا اور اسی طرح باقی تمام کلبز کی صدور جس میں یوتھ کلب کی صدر عائشہ اکرام، شاہ رکن عالم کلب کی صدر مسز حمیرہ فرید، سٹار یوتھ کلب کی صدر مسرت واحد، تونسہ کلب کی صدر، ڈائمنڈ کلب کی صدر منیزہ حئی، غازی کلب کی صدر، کرسٹل کلب کی سابق صدر ام کلثوم، روھی کلب کی صدر رضوانہ گیلانی، زکریا کلب کی صدر روزنیہ خان، چناب کلب کی صدر یسیرا اور دیگر نے خطاب و ایوارڈ وصول کیے اور اپنے کلبز کی کارگردگی کو اور بہتر بنانے کا وعدہ کیا اس موقع پر کراچی انرویل کلب سے آئی ہوئی مہمان خصوصی فرحانہ انجم، وائس چیئر پرسن شمائلہ شوکت، مکس انسٹی ٹیوٹ کے سی ای او احمد علی بھٹی، سٹریم سے نادر خان، بلیٹن ایڈیٹر عائشہ وفا نے کہا کہ انر ویل ڈسٹرکٹ 340 چیئر پرسن رضوانہ ملک کی قیادت میں دکھی انسانیت کی خدمت کے لیے بھرپور کام کر رہا ہے آج کل کی مصروفیات کے دور میں کسی کے لیے وقت نکالنا بہت مشکل ہے یہ بے شمار گھراؤں کی دعائیں لے رہے ہیں تقریب سے کومل بتول، حرا سلمان، اریج، عمائمہ رباب نے بھی خطاب کیا آخر میں بہترین کارکردگی پر ایوارڈ تقسیم کیے گئے اور کیک کاٹا گیا نظامت کے فرائض مسز حمیرا فرید نے ادا کیے جبکہ ہدیہ نعت معروف نعت خواں حرا سلمان نے پیش کی۔








































Visit Today : 172
Visit Yesterday : 369
This Month : 11378
This Year : 59214
Total Visit : 164202
Hits Today : 2486
Total Hits : 812584
Who's Online : 7






















