ایک لمحے میں سب کچھ ختم لیکن ہو سکتا ہے کہ زندگی کا نیا آغاز
ایک لمحے میں سب کچھ ختم لیکن ہو سکتا ہے کہ زندگی کا نیا آغاز
تحریر:ایس پیرزادہ
12
جون 2025 وہ دن جب دنیا نے ایک اور سانحہ دیکھا لیکن کئی دلوں نے زندگی کا نیا سبق سیکھا
احمد آباد سے لندن جانے والی Air India کی پرواز AI-171 نے صرف پانچ منٹ پہلے ٹیک آف کیا تھا جہاز میں 244 مسافر سوار تھے کچھ بزنس مین کچھ طالب علم کچھ فیملی کے ساتھ، کچھ اپنے خوابوں کی تلاش میں
لیکن وہ سب نہیں جانتے تھے کہ ان کی زندگی کا سفر اُس روز اسی پرواز میں ختم ہونے والا ہے
جہاز ٹیک آف کے کچھ ہی لمحوں بعد تکنیکی خرابی کا شکار ہو گیا پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کی کوشش کی لیکن وقت اور تقدیر نے مہلت نہ دی جہاز سیدھا B.J. Medical College کی بلڈنگ سے ٹکرا گیا جہاں 250 سے زائد طالب علم اپنے ہاسٹل میں موجود تھے ہنستے کھیلتے پڑھتے جیتے ہوئے
کچھ سیکنڈز کے اندر اندر سب کچھ ختم ہو چکا تھا
چیخیں دھواں آگ لاشیں اور ایک لمحے کے بعد مکمل خاموشی
یہ صرف ایک حادثہ نہیں تھا یہ زندگی کا آئینہ تھا
ہزاروں ماں باپ کی امیدیں خواب دعائیں سب ایک آگ کے شعلے میں بدل گئیں کچھ لوگ وہ تھے جو اپنے بچوں سے ملنے جا رہے تھے کچھ وہ تھے جو اپنے بچوں کو چھوڑ کر واپس جا رہے تھے۔ سب نے یہ سوچا بھی نہ تھا کہ اب کبھی ملاقات نہ ہو سکے گی
اور ہم جو یہ سب دور بیٹھ کر دیکھتے ہیں ہمیں کیا سمجھنا چاہیے؟
کیا یہ صرف ایک خبر ہے؟ یا ہمارے لیے ایک کھلا پیغام؟
ہم جو روز صبح اُٹھ کر زندگی کی دوڑ میں لگ جاتے ہیں کیا کبھی لمحہ بھر کو سوچتے ہیں کہ اگر یہ دن ہمارا آخری دن ہو؟
اس حادثے نے ہمیں کیا سکھایا؟ زندگی لمحہ بھر کی مہمان ہے
ہمیں ہر لمحہ ایسے گزارنا چاہیے جیسے وہ آخری ہو۔ گناہوں سے توبہ رشتوں میں معافی دلوں سے کینہ اور زبان سے نرمی یہی سب کل ہماری بخشش کا ذریعہ بن سکتے ہیں اپنے معاملات درست رکھیں
کسی کا دل نہ دکھائیں کسی کو بددعائیں نہ دیں، اور کبھی اپنی انا کو اتنا بڑا نہ ہونے دیں کہ وہ آپ سے رشتے چھین لے
جو لوگ آج ہمارے ساتھ ہیں وہ کل نہیں ہوں گے اُن کے ہوتے ہوئے ان کی عزت کریں ان سے معافی مانگیں ان سے محبت کریں
اپنے بچوں کو زندگی کی اصل حقیقت سکھائیں
صرف دنیاوی کامیابی نہیں، بلکہ دل کی صفائی سچائی عاجزی اور خدا سے تعلق اصل دولت ہے
شاید ہم نمازوں میں کوتاہی کرتے ہوں شاید ہم قرآن کھولنا بھول چکے ہوں شاید ہم ریاکاری میں کھو چکے ہوں یہ حادثہ ہمیں واپس رب کی طرف لوٹنے کی صدا دے رہا ہے
سورۃ العصر ہمیں یاد دلاتی ہے
وَالْعَصْرِ إِنَّ الْإِنسَانَ لَفِي خُسْرٍ إِلَّا الَّذِينَ آمَنُوا وَعَمِلُوا الصَّالِحَاتِ وَتَوَاصَوْا بِالْحَقِّ وَتَوَاصَوْا بِالصَّبْرِ
ترجمہ
قسم ہے زمانے کی بے شک انسان خسارے میں ہے سوائے ان لوگوں کے جو ایمان لائے نیک عمل کیے اور ایک دوسرے کو حق اور صبر کی تلقین کی
یہ حادثہ ہمیں سکھا گیا کہ کل کا کوئی وعدہ نہیں آج جو سانس لے رہے ہو وہی زندگی ہے۔
تو کیوں نہ آج ہی توبہ کریں؟
آج ہی دل صاف کریں؟
آج ہی محبت بانٹیں؟
اور آج ہی اس سفر کی تیاری کریں جو کب شروع ہو جائے معلوم نہیں
آخر میں ایک دعا
یا اللہ! ان تمام مسافروں طلبہ اور شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرما، ان کے لواحقین کو صبر دے اور ہمیں وہ زندگی عطا کر جس پر موت آئے تو فرشتے استقبال کریں
آمین یا رب العالمین








































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 369
This Month : 11376
This Year : 59212
Total Visit : 164200
Hits Today : 2471
Total Hits : 812569
Who's Online : 8






















