میڈیا اونرز سوسائٹی (ماس)۔۔۔۔۔عید ملن پارٹی
میڈیا اونرز سوسائٹی (ماس)۔۔۔۔۔عید ملن پارٹی
تحریر: ملک امجد سعید تھہیم مرکزی چیئرمین ماس
الحمدللہ۔۔۔۔۔۔میڈیا اونرز سوسائٹی (ماس) میں 5 مزید صحافتی اداروں کے مالکان کی شمولیت۔۔۔
عید ملن پارٹی کی رونق دوبالا ہو گئی۔۔۔۔۔جن صحافتی اداروں کے مالکان نے ہم پر اعتماد
کرتے ہوئے میڈیا اونرز سوسائٹی کی ممبر شپ حاصل کی ہے ان کے بھروسے کو سلام اور ہمارا عہد کہ ان کے اعتماد کو ٹھیس نہ پہنچائیں اور ان شاء اللہ میڈیا مالکان کے حقوق اور ان کی فلاح و بہبود کیلئے پہلے سے بھی زیادہ جدوجہد کریں گے۔
میڈیا اونرز سوسائٹی کے مرکزی جنرل سیکرٹری و میزبان حنیف عمران بھٹی نے مرکزی آفس (ماس) میں عید ملن پارٹی میں اراکین ماس
کے لیے بہت زبردست انتظام کیا جسے تمام ممبران نے خوب سراہا۔ اس موقع پر 5مزید صحافتی اداروں کے مالکان نے میڈیا اونرز سوسائٹی (ماس) پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے میڈیا اونرز سوسائٹی (ماس) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ماس کے تمام عہدیداران اور ممبران نے انتہائی گرمجوشی سے نئے ممبران کو ویلکم کیا۔
نئے ممبران میں سینئر صحافی اور یوٹیوب چینل علمی مذاکرہ کے مالک پروفیسر ڈاکٹر سید افتخار علی گیلانی جنہوں نے حال ہی میں ملائیشیا سے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ہے نے ماس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا۔ پروفیسر ڈاکٹر افتخار گیلانی عرصہ 30سال شعبہ صحافت سے وابستہ ہیں اور غالبا” پاکستان بھر میں یہ واحد میڈیا ادارے مالک ہیں جو پی ایچ ڈی ہیں۔
ماس میں شمولیت کرنے والے ہمارے دوسرے سینئر دوست روزنامہ۔ایشیئن ٹائمز ای پیپر کے چیف ایڈیٹر شہباز بادل ہیں جو عرصہ 20 سال سے مختلف قومی و مقامی اخبارات میں کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ شہباز بادل نے بھی ماس پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا۔
ماس میں شمولیت کا اعلان کرنیوالے ہمارے تیسرے مہربان نوجوان باہمت صحافی شہزاد خان ہیں۔ شہزاد خان بھی مختلف نیشنل اور مقامی اخبارات میں کام کرنے کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ شہزاد خان نے ماس کمیونیکیشن میں ماسٹرز کیا ہوا ہے اور وہ دور جدید کے صحافتی تقاضوں کے مطابق اپنے روزنامہ نیوز باکس کو کامیابی سے چلا رہے ہیں۔ شہزاد خان نے بھی ماس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے شمولیت کا اعلان کیا ہے۔
ماس میں شمولیت اختیار کرنیوالے ملتان کی سپورٹس جرنلزم کے مشہور و معروف دو بھائی بدرالدین قریشی اور تاج الدین قریشی عرف تاجی بھائی نے بھی میڈیا اونرز سوسائٹی میں شمولیت کا اعلان کیا۔ بدر الدین قریشی عرصہ 40 سال سے مختلف اخبارات کیلئے سپورٹس کی کوریج کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں اور سپورٹس ایونٹس کے بہترین آرگنائزر بھی ہیں۔ انہوں نے یونیورسل نیوز کے نام سے اپنا ای پیپر جاری کیا ہوا ہے۔تاج الدین قریشی عرف تاجی بھائی انٹرنیشنل سطح کے فٹبالر اور کوچ ہیں۔ سپورٹس ایونٹس کے بہترین آرگنائزر ہیں۔انہوں نے اپنا تاجی سپورٹس یوٹیوب چینل اور ای پیپر شروع کیا ہوا ہے۔
تقریب میں میڈیا اونرز سوسائٹی کے سرپرست خلیل بھٹی، صدر عمر فاروق، چیئرمین ملک امجد سعید تھہیم، وائس چیئرمین منیر شاہین، سینئر وائس پریذیڈنٹ میاں مقصود احمد، نائب صدر سید صفدر علی بخاری، سیکرٹری فنانس اظہر ہاشمی، سیکرٹری اطلاعات عدنان فاروق قریشی، جنرل سیکرٹری ساوتھ پنجاب ملک رضوان اعوان، سیکرٹری اطلاعات ساوتھ پنجاب ملک ریاض کھوکھر ، احتشام مرزا اور میزبان و جنرل سیکرٹری حنیف عمران بھٹی کے علاوہ نئے ممبران پروفیسر ڈاکٹر سید افتخار علی گیلانی، بدرالدین قریشی،شہباز بادل، شہزاد خان اور تاج الدین قریشی عرف تاجی بھائی شریک تھے۔








































Visit Today : 170
Visit Yesterday : 369
This Month : 11376
This Year : 59212
Total Visit : 164201
Hits Today : 2475
Total Hits : 812573
Who's Online : 9






















