ملتان : سنی علماء کونسل کے مرکزی رہنما صاجزادہ مولانا محمد لطف اللہ لدھیانوی آف کمالیہ نے کہا ہے کہ خلیفتہ المسلمین حضرت عثمان غنی رضی اللہ کی تعلیمات امت مسلمہ کے لیے مشعل راہ ہیں اور دنیا و اخرت میں کامیابی کا زینہ ہے آپ کی شہادت کے ذریعے جو سبق دیا گیا اسے ہم نے بھلا دیا ہے اپ نے اپنی جان قربان کر دی لیکن کسی مسلمان کا خون بہانا پسند نہیں کیا ان خیالات کا اظہار انہوں نے سنی علما کونسل ملتان کے زیر اہتمام امیرالمؤمنین خلیفہ ثالث دوہرے داماد نبی حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی مظلومانہ شھادت کے عنوان پر جامع مسجد السراج شاہ ٹاؤن ملتان میں سیمینار سے خطاب کے دوران کیا انہوں نے مزید کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے سنہری کارنامے تاریخ اسلام کے ماتھے کا جھومر ہیں آپ حیأ کا مجسمہ برداشت کا نمونہ اور جود و سخا کا پیکر تھے انکی زندگی ہمارے ل? مشعل راہ ہے دیگر علماء رہنماؤں مولانا مفتی امیر معاویہ صدیقی آف کراچی، ملک محمد رفیق صدر سنی علما کونسل ملتان، مولانا محمد اجمل فاروقی، مولانا محمد احمد معاویہ، مولانا محمد عمیر احسن، خواجہ محمد ھاشم، مولانا محمدابوبکر مولانا حافظ محمد ایاز، مولانا قاری حقنواز، مولانا عبدالرحمن ندیم نے کہا کہ داماد رسول اورتیسرے خلیفۃ المسلمین حضرت عثمان غنیؓ نے اپنی شہادت کے ذریعے ہمیں جو سبق دیا اسے ہم نے بھلادیا ہے۔حضرت عثمان غنیؓ نے اپنی جان قربان کردی لیکن کسی مسلمان کا خون بہانا پسند نہیں کیا۔یہ وہی حضرت عثمان غنیؓ ہیں جنہیں حضوراکرم حضرت محمدﷺ نے اپنی زندگی میں ہی جنت کی بشارت دیدی تھی۔کیا ہم بھول گئے ہیں کہ حضرت عثمان غنیؓ نے اپنی ساری دولت اللہ کے رسول حضرت محمد ﷺ کے لیے وقف کررکھی تھی۔جب اللہ کے رسول نے حکم دیا وہاں حضرت عثمان غنیؓ نے اپنی دولت کو خرچ نہ کیاہو۔رسول اللہ نے یکے بعد دیگرے اپنی صاحبزادیاں حضرت عثمان غنیؓ کے نکاح میں دیں جبکہ آپ کو دوہجرتوں کابھی شرف حاصل ہے۔ملک محمد رفیق صدر سنی علما کونسل ملتان نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ داماد رسول حضرت عثمان غنیؓ کی شہادت کے موقع پر سرکاری تعطیل کااعلان کیا جائے اور اس سلسلے میں سرکاری طورپر تقریبات کاانعقاد کیا جائے۔انہوں نے کہاکہ ہم لوگوں کوبھی حضرت عثمان غنیؓ کی طرح سخاوت کرنی چاہیے تاکہ ہم اپنے رب کواپنی چھوٹی سی کاوش سے خوش کرسکیں۔ آخر میں ملکی سلامتی و ترقی وافواج پاکستان اور کشمیر،فلسطین کے مسلمانوں کی آزادی کے لئے خصوصی دعا کی گئی۔