ملتان (صفدربخاری سے) ہیومن رائٹس کمیشن پاکستان کے لیگل ایڈوائزر سیدشمشادعلی رضوی ایڈووکیٹ ، ملک قسور عباس گرا ایڈوکیٹ اور عمارہ طاہر بلوچ ایڈووکیٹ نے مرکزی عہدہ داران کے ساتھ میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا مجبور اور بےبس شہریوں کی مدد اور انصاف کے حصول کیلئے ہیومن رائٹس کمیشن کے پلیٹ فارم سے انسانی خدمت کے جذبہ کے ساتھ خدمات سر انجام دینگے اور معاشرتی بے حسی کے شکار طبقوں کی ہر ممکن مدد فراہم کرینگے اس ضمن میں قیادت کی ہدایات کی روشنی میں سماجی نیٹ ورک میں توسیع رسائی آسان بنائینگے اس دوران ہیومن رائٹس کمیشن کے مرکزی وائس چیئرمین پاکستان ملک اشفاق احمد سندیلہ ، مرکزی صدر پاکستان ملازم حسین کھیڑا اور انفارمیشن سیکرٹری غضنفرملک نے کہا مجبور اور دکھی انسانیت کی خدمت افضل ترین عبادت ہے اور وطن عزیز کے بے سہارا اور لاوارث طبقوں کیلئے جذبہ جب الوطنی کے ساتھ اپنی خدمات پیش کرتے رہینگے اور تعلیم، صحت اور انصاف کے حصول کیلئے عملی جدو جہد کرینگے۔