ھادی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جشن عید غدیر کے مبارک موقع پر ایک عظیم الشان جشن و جلسہ کا انعقاد
ملتان : محلہ حسین آباد سوتری وٹ میں ھادی ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام جشن عید غدیر کے مبارک موقع پر ایک عظیم الشان جشن و جلسہ کا انعقاد کیا گیا۔ جلسہ سے علامہ محسن رضا کاظمی اور معروف عالمِ دین علامہ تقی تقوی نے خصوصی خطاب کیا۔ اپنے خطابات میں انہوں نے واقعہء غدیر خم کی تاریخی، فقہی اور روحانی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ علما کا کہنا تھا کہ غدیر خم محض ایک تاریخی واقعہ نہیں بلکہ اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے جس میں امیرالمومنین حضرت علی ابن ابی طالبؑ کو رسول اکرم ﷺ کی طرف سے ولایت و خلافت کے لیے واضح طور پر نامزد کیا گیا۔علامہ محسن رضا کاظمی نے اپنے خطاب میں کہا:’عید غدیر ہمیں ولایت سے جڑنے، اہل بیت علیہم السلام کی پیروی کرنے اور حق کے ساتھ استقامت سے کھڑے ہونے کا پیغام دیتی ہے’علامہ تقی تقوی نے کہاغدیر فقط تاریخ نہیں، بلکہ آج بھی امت کے لیے وحدت، شعور اور قیادت کا استعارہ ہے۔ ہمیں اس پیغام کو نئی نسل تک منتقل کرنا ہوگا۔ھادی ویلفیئر سوسائٹی کے عہدیداران مرید عباس، حاجی واجد عباس، ناصر عباس، فہیم عباس، خضر عباس، شہباز عباس ثاقب علی عباس نے خطاب کیا اور تمام شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور اعلان کیا کہ آئندہ بھی ایسے روحانی و اصلاحی پروگرامز کا تسلسل جاری رکھا جائے گا۔








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 369
This Month : 11397
This Year : 59233
Total Visit : 164221
Hits Today : 4462
Total Hits : 814560
Who's Online : 11






















