پنجاب حکومت نے بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے کوئی خاطر خواہ رقم مختص نہیں کی : مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان ڈوثزن
ملتان: مرکزی تنظیم تاجران پاکستان ملتان ڈوثزن کے چیئرمین فہداسحاق سانگی، ملتان ڈوثزن کے جنرل سیکرٹری میاں تنویر لنگاہ، جنوبی پنجاب کے نائب صدر اکمل خا ن بلوچ،حسن پروانہ روڈ کے صدر محمداشفاق قریشی، ملتان کے نائب صدرچوہدری عبدالمنان گوندل،محمد ندیم شیخ،شاہ رکن عالم ٹی چوک کے صدر چوہدری شہباز اختر،ملتان کے جوائنٹ سیکرٹری یعقوب راجپوت،گلگشت کے رہنماں شیخ تنویر اشرف قریشی، نے کہا کہ جنوبی پنجاب کے ساتھ ایک مرتبہ پھر سوتیلی ماں جیسا سلوک کیا گیا ہے موجودہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کے لیے کوئی خاطر خواہ رقم مختص نہیں کی گئی جبکہ لاہور ترقیاتی پروگرام کے لیے 85ارب مختص کیے گیے ہیں گزشتہ چند سالوں میں 30 سے 35 ارب روپے مختص کیے جاتے تھے کر کے ایک لالی پاپ دیا جاتا تھامگراس سال اس بجٹ میں وہ بھی نہیں دیا گیااور نہ ہی کوئی جنوبی پنجاب کے لیے میگا پروجیکٹ کے لیے کوئی رقم مختص کی گئی ہے جنوبی پنجاب کے عوام کو ہمیشہ کی طرح اس دفعہ بھی محروم رکھا کیا گیا ہے پنجاب حکومت نے اس بجٹ میں نہ تو کسی تاجر کو اور نہ ہی کسی عوام کو ریلیف دیا ہے پنجاب کا بجٹ وفاقی بجٹ کی طرح الفاظوں کا ہیر پھیر ہے عوام اور تاجر مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں مگر حکومت کی طرف سے عوام کو کوئی ریلیف بجٹ میں نہیں دیا گیااور نہ ہی مہنگائی کم کرنے کے لیے کوئی پروگرام دیا گیا ہے ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ جنوبی پنجاب کو الگ صوبہ بنایا جائے اور اس کی محرومیوں کو ختم کیا جائے جنوبی پنجاب کے تاجراس بجٹ کے بعداپنے الگ صوبے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کر تیار کریں گے اور بہت جلد علیحدہ صوبے کے لیے تحریک چلانے کے لیے لائحہ عمل اعلان کریں گے کیونکہ موجودہ حکمرانوں نے پہلے بھی جنوبی پنجاب کو محروم رکھا اور اس بجٹ میں بھی محروم رکھا ہے۔








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 369
This Month : 11397
This Year : 59233
Total Visit : 164221
Hits Today : 4486
Total Hits : 814584
Who's Online : 10






















