بہاولپور ڈویژن کےفلور ملز مالکان کی فورٹیفیکیشن کے حوالے سے کوالٹی ایشورنس کی تربیت مکمل
ملتان : نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زیر اہتمام فلور ملز کی کوالٹی کنٹرول اور کوالٹی ایشورنس کے حوالے سے سیکٹر وائڈ ٹریننگ کا اہتمام ۔ تربیت کا مقصد آٹے کے معیارات سے متعلق ملز کی صلاحیت کو بڑھانا تھا تاکہ آٹے کی فورٹیفیکیشن کے عمل کو بہتر بنایا جا سکے اور ملرز فار نیوٹریشن پراجیکٹ کے تحت مائیکرو نیوٹرینٹ کی کمی کو کم کیا جا سکے.اس ٹریننگ کے مہمان خصوصی چوہدری عبدالجبار سابق چیئرمین پاکستان فلور ملز ایسوسی ایشن ۔چودھری تنویر اختر سینئر ایگزیکٹو ممبر۔چودہری عبدالوحیدسینیئر ایگزیکٹو ممبر ۔محمد اعظم قریشی ڈسٹرکٹ فوکل پرسن چوہدری مشہود ناصر اور محمود مجید تھے۔چوہدری عبدالجبار نے اپنے صدارتی خطاب میں شرکاء کو آٹے کی فورٹیفیکیشن اور اسکی کوالٹی ایشورنس اور کوالٹی کنٹرول پر مفید معلومات فراہم کی۔ لوگوں میں غذائی اجزاء کی کمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں سے بچاؤ میں فلور ملز کے کردار کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ ساجد عباس سیال، صوبائی پروگرام مینیجر ویٹ فلور فورٹیفیکیشن نے ملرز فار نیوٹریشن پروجیکٹ کی تفصیلات بتائیں اور M4N کے تحت تمام اقدامات اور سرگرمیوں پر روشنی ڈالی۔اس تقریب میں بہاولپور اور لودھراں کی فلور ملز سے منسلک 60 سے زائد ملرز نے شرکت کی۔ اس موقع پر یونیورسٹی اور انڈسٹری کے ماہرین کی زیر قیادت تربیتی سیشنز میں کوالٹی ایشورینس، ریگولیٹری تعمیل اور فوڈ فورٹیفیکیشن، معیارات اور جانچ کے طریقوں میں چیلنجوں سے نمٹنے پر توجہ دی گئی۔ اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے فوڈ سائنس اینڈ ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ سے ڈاکٹر طاہر محمود نے پاکستانی عوام میں مختلف غذائی اجزاء کی کمی کے اعدادو شمار اور اس کمی کو دور کرنے کے لیے فوڈ فورٹیفیکیشن کے فوائد پر تفصیل سے روشنی ڈالی ۔چوہدری تنویر اختر نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں قومی سطح پر لوگوں کو غذائی اجزاء کی قلت سے بچانے کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔ جناب چوہدری مشہود ناصر نے ملرز کی نمائندگی کرتے ہوئےبحیثیت اعزازی مہمان شرکت کی اور اپنے خطاب میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے کام کو سراہتے ہوئے فورٹیفیکیشن کے اقدامات کے حوالے سے انڈسٹری کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ ٹریننگ سیشن میں نیوٹریشن انٹرنیشنل کے زونل منیجرز اعجاز شیخ ، شہزاد اقبال ،اور محمد اشفاق نے بھی شرکت کی۔








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 369
This Month : 11397
This Year : 59233
Total Visit : 164221
Hits Today : 4476
Total Hits : 814574
Who's Online : 11






















