اسرائیل ایک فاشسٹ ملک ہے،،فلسطین کے بعد اسرائیل ایک منظم منصوبے کے تحت ایران کے خلاف جنگی کاروائیاں کررہا ہے: معروف قانون دان بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر
ملتان (صفدربخاری سے)اسرائیل ایک فاشسٹ ملک ہے ۔لاکھوں، کروڑوں انسانوں کو قتل کرنا اس کے لیے ایک کھیل سے زیادہ نہیں ۔ معصوم و بیگناہ فلسطینوں پر وحشیانہ و ظالمانہ کاروائیاں اس کا محبوب مشغلہ ہے ۔ فلسطین کے بعد اسرائیل ایک منظم منصوبے کے تحت ایران کے خلاف جنگی کاروائیاں کررہا ہے لیکن گزشتہ چند روز میں ایران نے جس بہادری و دلیری سے ظلم کا مقابلہ کیا اور کررہا ہے وہ مسلم امت کے لئے کھلا سبق ہے ۔ ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان و پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بیرسٹر ملک محمد عثمان ڈوگر نے ایران اسرائیل جنگی کشیدگی کے ضمن میں ذرائع ابلاغ کو جاری اپنے ایک بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل مسلم دشمنی میں پاگل ہوچکا ہے ایسے حالات امت مسلمہ کو یکجا ہوکر ایران کا ساتھ دینا چاہیے اور اسرائیل کی مسلم دشمنی کے عزائم کو خاکستر کر نے کیلیے متد ہوجانا چاہیے انہوں نے مذید کہا کہ انسانی حقوق کے علمبردار ممالک خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ۔ اسرائیل کی انتہا پسندی عالمی برادری کو تباہی کے دھانے پر پہنچا کر ہی دم لے گی۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اقوام متحدہ سمیت تمام ممالک جنگ کی نفی کرتے ہوئے فریقین سے گفتگو کریں تاکہ انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جائے۔ بصورت دیگر جنگی جنون دنیا کے امن کو برباد کردے گا اور پھر کچھ باقی نہ بچے گا۔








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 369
This Month : 11397
This Year : 59233
Total Visit : 164221
Hits Today : 4460
Total Hits : 814558
Who's Online : 11






















