پنجاب کا سالانہ بجٹ،،،ملازمین کی تنخواہوں میں معمولی اضافہ ، اونٹ کے منہ میں ،، زیرہ ،، کے برابر ہے:غازی احمد حسن کھوکھر
ملتان (صفدربخاری سے) پنجاب نے سالانہ بجٹ میں ملازمین کے دیرینہ مطالبات کو یکسر نظر انداز کر کے بڑھتی ہوئی خود رو مہنگائی کے باوجود پنجاب بھر کے ملازمین ی تنخواہوں جو معمولی اضافہ کیا ہے وہ اونٹ کے منہ میں ،، زیرہ ،، کے برابر ہے وزیر اعلیٰ پنجاب و ممبران پنجاب اسمبلی بجٹ پر نظر ثانی کرتے ہوئے ترمیم کریں یہ بات عوامی احتساب سیل و نیشنل لیبر الائنس کے مرکزی چیئرمین غازی احمد حسن کھوکھر نے پنجاب کے سالانہ بجٹ 2025ء 2026ء میں ملازمین کے مطالبات جن میں پنشن گریجویٹی لیو انکیشمنٹ اور ملازمین کے بچوں کا 17،اے،کا کوٹہ بحال کرنے اور تنخواہوں اور الاؤنسز میں اضافہ نہ کرنے پر شدید احتجاج کرتے ہوئے کیا غازی احمد حسن کھوکھر نے کہا ملک بھر کے ملازمین کو یکساں حقوق و مراعات دیئے جائیں اور صنعتی مزدور کی تنخواہ کم سے کم,60 ہزار روپے مقرر کر کے بزریعہ چیک ادائیگی کی جائے صنعتی مزدوروں کی EOBI کی طرف سے پنشن بڑھتی ہوئی مہنگائی کے مطابق کم سے کم 45 ہزار روپے مقرر کی جائے اگر حکومت نے بجٹ پر نظر ثانی نہ کی تو نیشنل لیبر الائنس احتجاجی مظاہروں کا سلسلہ شروع کریگا








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 369
This Month : 11397
This Year : 59233
Total Visit : 164221
Hits Today : 4569
Total Hits : 814668
Who's Online : 5






















