ترویج اسلام میں حضرت عثمان غنیؓ کا کردار ناقابل فراموش ہے: زاہد بلال قریشی
ملتان: میلاد فاونڈیشن پاکستان کے زیراہتمام و پاکستان سنی تحریک ملتان کے زیرانتظام جامع مسجد جلال باقری میں حضرت عثمان غنی رضی اللہ عنہ کے یوم شہادت کے موقع پر مظلوم مدینہ سیمینار کا انعقاد کیا گیا سیمینار کی صدارت میلاد فاوّنڈیشن کے صدر زاہدبلال قریشی نے کی جبکہ میزبانی کے فرائض پاکستان سنی تحریک جنوبی پنجاب کے صدر و چیئرمین میلاد فاوّنڈیشن پاکستان ڈاکٹر عمران مصطفی کھوکھر نے ادا کئے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ترویج اسلام میں حضرت عثمان غنیؓ کا کردار نا قابل فراموش ہے آپ سخاوت، شرم و حیا میں بے مثال تھے آپکو حضور نبی کریمﷺ نے کئی مرتبہ جنت کی بشارت دی اور جنت میں اپنا رفیق کہا آپ خلافت راشدہ میں سوئم خلیفہ اور کاتب وحی و حافظ قرآن تھے آپ کے دور خلافت میں قرآن حکیم کو کتابی شکل دی گئی اور اسلام کو بے شمار فتوحات نصیب ہوئیں سیمینار سے علامہ حامدالرحمن حامدی سلطانی، ملک عامر علی وینس، صاحبزادہ ریاض نظامی اور خواجہ محسن ارشاد سیفی نے بھی خطاب کیا جبکہ شیخ اظہر حسین، اقبال یوسف نقشبندی، محمد تسلیم قریشی، شرافت علی، ریاض احمد چشتی نظامی، سردار نوید حسین جراح، محمد عمران سلطان، چوہدری سجاد ایڈووکیٹ، ملک امیر بخش جوئیہ، حاجی مختار احمد، علامہ ذوالفقار احمد، محمد سلیم عطاری و دیگر سیمینار میں شریک تھے۔








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 369
This Month : 11397
This Year : 59233
Total Visit : 164221
Hits Today : 4561
Total Hits : 814660
Who's Online : 5






















