عالمی برادری اسرائیلی دہشتگردی بند کرائے اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے: جمیعت علماء اسلام ملتان
ملتان : جمیعت علماء اسلام ملتان کے ضلعی امیر مفتی عامر محمود،جنرل سیکریٹری نور خان ہانس ،سیکریٹری اطلاعات رانا محمد سعید ،سرپرست حافظ محمد عمر شیخ نے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیلی دہشتگردی بند کرائے اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی امن کے لیے خطرہ ہے خطے میں قیام امن کے لیے سنجیدگی سے کردار ادا نہ کیا تو صورتحال مزید بگڑ سکتی ہے اسی لیے اقوام متحدہ، او ائی سی اور عالمی برادری ایران اسرائیل جنگ کو روکنے کے لیے ذمہ دارانہ کردار ادا کریں ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے بات چیت کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر خواجہ عبدالمالک، خواجہ زاہد حبیب،محمد جاوید کالرو،قاری محمد یاسین،مولانا محمد یوسف مدنی،مفتی حبیب اللہ بلال،مولانا اظہر کشمیری،قاری عبدالرؤف سمیت دیگر نے شرکت کی مفتی عامر محمود نے مزید کہا کہ امت مسلمہ صیہونی قوتوں کے خلاف یکجا ہو جائیں جو بالخصوص امت مسلمہ کے امن کو پارہ پارہ کرنے کے در پے ہیں لیکن جیت حق کی ہوگی








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 369
This Month : 11397
This Year : 59233
Total Visit : 164221
Hits Today : 4483
Total Hits : 814581
Who's Online : 10






















