ملتان(صفدربخاری سے) سیاسی و سماجی رہنما اور قانون دان ملک محمد مظفر اٹھنگل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی بدمعاشی کے سامنے اقوام متحدہ اور جنرل اسمبلی بے معنی ہو گئی ہے ۔ اسرائیل اس وقت کھلم کھلا دہشت گردی پر اتر آیا ہے ۔ معصوم فلسطینی عوام کے بعد ایران پر جارحیت اس کی واضح مثال ہے اگر عالمی طاقتوں نے اسرائیل کو لگام نہ ڈالی تو دنیا کا امن خطرے میں پڑ جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ایران پر حملہ اسرائیل کے ناپاک اور خطرناک عزائم کو ظاہر کرتا ہے ۔صیہونی ریاست کا دامن مسلمانوں کح خون سے رنگین ہے ۔ عالم اسلام متحد ہو کر ہی اسرائیل کا مقابلہ کرسکتا ہے ۔ مسلم حکمرانوں کو بزدلی اور مصلحت پسندی بالائے طاق رکھ کر جرآت و بہادری کا مظاہرہ کرنا ہو گا ۔ امتحان کی اس گھڑی میں ہماری تمام ہمدردیاں ایران کے ساتھ ہیں ۔