ملتان: “بچے ہمارا مستقبل ہیں، انہیں مافیا سے بچانا ہوگا : معروف قانون دان عمارہ طاہر بلوچ
ملتان (صفدربخاری سے) معروف قانون دان اور لیگل ایڈوائزر ہیلپرز فورم و کنزیومر رائٹس فورم، محترمہ عمارہ طاہر بلوچ نے کہا ہے کہ بے سہارا، معصوم اور گھر سے بھاگے ہوئے بچوں کو جرائم کی دلدل میں جھونکنے والا مافیا ہمارے معاشرے کے لیے ایک سنگین خطرہ بن چکا ہے، جس کے خلاف فوری اور مشترکہ جدوجہد کی ضرورت ہے۔ انہوں نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ کمسن بچوں کو بازاروں، مارکیٹوں اور اہم چوراہوں پر بھیک منگوانے سمیت دیگر جرائم میں ملوث کیا جا رہا ہے، جو کہ ایک نہایت تشویش ناک صورت حال ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بچے ہمارا مستقبل ہیں، اور سماج دشمن عناصر اس مستقبل کو اندھیرے میں دھکیل رہے ہیں۔ عمارہ طاہر بلوچ نے انتظامیہ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا کہ بے سہارا اور لاوارث بچوں کے حقوق کے تحفظ، تعلیم اور تربیت کے لیے فوری اور مؤثر عملی اقدامات کیے جائیں۔ ساتھ ہی ایسے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے تاکہ معاشرے کو اس ناسور سے بچایا جا سکے۔








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 369
This Month : 11397
This Year : 59233
Total Visit : 164221
Hits Today : 4505
Total Hits : 814603
Who's Online : 10






















