اسلام آباد: عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے بعد ملکی سطح پر 16 جون سے پیٹرول، ڈیزل اور دیگر مصنوعات مہنگی ہونے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔  اوگرا نے قیمتوں میں متوقع اضافے کی ورکنگ حکومت کو ارسال کر دی ہے۔وسط جون سے پٹرولیم قیمتوں میں 5 روپے 30 پیسے فی لٹرتک اضافہ متوقع ہے۔ آئندہ 15 روز کیلئے پٹرول 1 روپے 12 پیسے، ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں 5 روپے 30 پیسے ، مٹی کا تیل 4 روپے 16 پیسے جبکہ لائٹ ڈیزل 4 روپے 13 پیسے فی لٹر تک مہنگا ہوسکتا ہے۔