ملتان: تحریک انصاف کی رہنما این اے 148 کی امیدوار ڈاکٹر روبینہ اختر نے کہا ہے کہ جب اسرائیل اور ایران کے درمیان امن مذاکرات ہو رہے تھے تو ان کو نتیجہ خیز بنانے کی بجائے اسرائیل نے ایران پر جنگ مسلط کر دی جو کہ انتہائی قابل مذمت ہے, نہیتے فلسطینیوں پر ظلم اور جبر کی داستانیں رقم کرنے والا اسرائیل یہ پبھول گیا ہے کہ بے گناہ معصوم لوگوں کا خون رنگ لائے گا اور اس کی امن دشمن کوششیں اس کی تباہی کا باعث بنیں گی،اور اسرائیل بھی ہندوستان کی طرح جنگ بندی کی بھیک مانگتا پھرے گا کیونکہ دنیا میں امن کا ایک ہی راستہ ہے اور وہ مذاکرات کا راستہ ہے ورنہ اسرائیل کی مزحوم حرکت دنیا کو ایک ایسی اگ میں جھونکنئے کی کوشش ہے،جس میں صرف تباہی تباہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان عوام اس مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑی ہے ہر فورم پر ایران کی اواز اٹھانے کے لیے ان کے شانہ بشانہ کھڑی ہوگی ان خیالات کا اظہار انہوں نے این اے 148 عنایت پور مہوٹہ میں خواتین کی کارنر میٹنگ سے خطاب کے دوران کیا،اس موقع پر خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی اس موقع پر ڈاکٹر روبینہ اختر نے صائمہ ،عرفان اور محمد مزمل کا بھی شکریہ ادا کیا۔