تاجر پر تشدد ، اندرون شہر ملتان کے تاجر بڑھک اٹھے ، 15جون سوموار کو ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں بھر پور شرکت کا اعلان
ملتان : بدھلہ سنت کے تاجر پر تشدد اندرون شہر ملتان کے تاجر بڑھک اٹھے خواجہ محمد شفیق اور شیخ طاہر امجد کی قیادت میں 15جون سوموار کو ہونیوالے احتجاجی دھرنے میں بھر پور شرکت کا اعلان کر دیا اس سلسلہ میں مرکزی انجمن تاجران اندرون شہر کی مختلف مارکیٹوں کا اجلاس حاجی غلام مرشد عطاری کی صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں مختلف مارکیٹوں کے صدور جنرل سیکرٹریز زاہد صدیقی،شاکر علی،عبدالغفور بلال احمد قریشی،حاجی واجد،محمد اشرف،فیصل صدیقی،مخدوم زاہد،شہباز احمد،سجاد الطاف،احمد ریاض،مجاہد احمد،یوسف قریشی،آغا ضیاء،احمد افضال،اورنگزیب انصاری،نعیم احسان،نور عالم قریشی،سلیم بھائی،احمد بھٹی،مرزاعدنان،ساجد بادشاہ،حاجی ریاض،مستنصراحمد،حاجی ریاض،حاجی اسلم ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں بدھلہ سنت کے تاجر جاوید شاہد پر قاتلانہ حملہ اور تاجر تنظیم کے دفتر پر حملہ کی شدید مزمت کی گئی اور انتظامیہ سے فراہمی انصاف کا مطالبہ کیا گیا اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے حاجی مرشد عطاری اور زاہد صدیقی نے کہا کہ تاجر آج محفوظ نہیں تاجر وں کو تحفظ دیا جائے بدھلہ سنت کے تاجر پر تشدد کے خلاف کل سوموار کو ہونیوالے بدھلہ سنت کے احتجاجی مظاہرہ اور دھرنا میں اندرون شہر کے تاجر رہنما بھرپور شرکت کریں گے اور پولیس انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ تاجروں کو تحفظ دیا جائے اور بدھلہ سنت کے تاجر پر تشدد کے ملزمان گرفتار کئے جائیں بصورت دیگر تاجر برادری اپنے حقوق لینا جانتی ہے۔








































Visit Today : 191
Visit Yesterday : 369
This Month : 11397
This Year : 59233
Total Visit : 164221
Hits Today : 4534
Total Hits : 814632
Who's Online : 8






















